اسرائیلی وزیراعظم ایلون مسک کی حمایت میں بول پڑا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
تل ابیب: اسرائیل کے وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ لوگ امریکی ارب پتی آجر ایلون مسک پر بلا جواز تنقید کر رہے ہیں۔ ایلون مسک کے نازی سلام میں ایسی کوئی بات نہیں تھی جس کی بنیاد پر اُنہیں اس قدر تنقید کا سامنا کرنا پڑتا۔
ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں نیتن یاہو نے کہا کہ ایلون مسک کا شمار اسرائیل کے سخت جان قسم کے دوستوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے 7 اکتوبر 2023 کو (دوسری جنگ عظیم کے دوران کیے جانے والے یہودیوں کے قتلِ عام یعنی ہولوکاسٹ کے بعد) یہودیوں کے بدترین قتلِ عام پر شدید ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے حماس کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
ایلون مسک کو سراہتے ہوئے نیتن یاہو نے اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا ہے کہ ایلون مسک نے ہمیشہ اسرائیل کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیلی سرزمین پر حماس کے حملوں اور اسرائیلی شہریوں کو یرغمال بنائے جانے کے بعد اسرائیل کا دورہ کرکے بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایلون مسک
پڑھیں:
حماس ہسپتالوں کو کمانڈ سنٹر کے طور پر استعمال نہیں کرتی، اسرائیلی جھوٹ بولتے ہیں، یورپی ڈاکٹر
ڈاکٹر میڈس گلبرٹ کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں اب غزہ میں رہنے کے بجائے جہنم میں رہنا پسند کروں گا، کیوں کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ ایک بہت منظم نسل کشی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں طویل عرصے تک کام کرنے والے ایمرجنسی میڈیسن کے ڈاکٹر میڈس گلبرٹ کا کہنا ہے کہ الاہلی اسپتال پر حملہ شمالی غزہ میں کسی بھی ایسے شخص کے لیے سزائے موت ہے جسے شدید چوٹ یا صدمہ پہنچا ہو یا سرجری کی ضرورت ہو۔ الجزیرہ کے مطابق ناروے کے شہر ٹرمسو سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر میڈس گلبرٹ نے کہا کہ وہ اس ہسپتال کو اچھی طرح جانتے ہیں اور انہوں نے اسے شمالی غزہ میں ایک بہت اہم طبی ادارہ قرار دیا۔ اسرائیل کے اس دعوے کا حوالہ دیتے ہوئے کہ حماس ہسپتال کو استعمال کر رہی ہے۔
ڈاکٹر میڈس گلبرٹ نے کہا کہ اسرائیلی فوج کبھی بھی ایسا کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکی ہے کہ فلسطینی ہسپتالوں کو کمانڈ سینٹر کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کس قسم کی بزدل، افسردہ اور مکمل طور پر غیر اخلاقی فوج آدھی رات کو بیمار اور زخمی افراد کے ساتھ ہسپتال پر حملہ کرسکتی ہے؟۔ ڈاکٹر میڈس گلبرٹ کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں اب غزہ میں رہنے کے بجائے جہنم میں رہنا پسند کروں گا، کیوں کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ ایک بہت منظم، بہت سنسنی خیز، اور .. لوگوں کی جینے کی صلاحیت کو کمزور کرنے کا افسوسناک طریقہ ہے۔