وزیراعظم نے تقریب میں جرمن زبان میں گفتگو کی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
فوٹو: پی آئی ڈی
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان میں ورلڈ بینک کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کی افتتاحی تقریب میں جرمن زبان میں گفتگو کی۔
وزیراعظم نے پاکستان میں ورلڈ بینک کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی، اور پاکستانی معیشت کی ترقی کےلیے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کی تشکیل میں مارٹن ریزر سے اظہار تشکر کیا۔
عالمی بینک سے 20 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری ہوگی، وزیر اعظم شہباز شریفوزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عالمی بینک کے.
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے حکومت پاکستان کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کو کامیاب بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک سے ملک میں تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں ترقی آئے گی۔
وزیراعظم نے تقریب میں جرمن زبان میں گفتگو کی۔ ورلڈ بنک کے نائب صدر کا تعلق جرمنی سے ہے، یہی نہیں وزیراعظم نے تقریب میں موجود سعودی اور اماراتی سفیر کو مخاطب کرکے عربی میں خوشگوار گفتگو کی۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک گفتگو کی
پڑھیں:
عالمی بینک 20 ارب ڈالر فنانسنگ کے لیے فریم ورک کل جاری کریگا
اسلام آ باد (صباح نیوز) عالمی بینک اگلے 10 سال میں پاکستان کو 20 ارب ڈالر کی فنانسنگ کی فراہمی کیلیے کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کل (جمعرات) جاری کرے گا اور اس کا باضابطہ افتتاح عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر کریں گے۔