بھارت میں قوتِ مدافعت کم کرنے والی خطرناک بیماری پھیلنے لگی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
پونا: بھارت شہر پونا میں 60 سے زائد افراد کو ایک مخصوص دماغی بیماری میں مبتلا پایا گیا ہے۔ اِسے گِلین بیرے سنڈروم کہا جاتا ہے۔ طبی ماہرین یہ جاننے کے لیے بے تاب ہیں کہ یہ خاص بیماری پونا ہی میں کیسے پھیلی۔ اس بیماری میں جسم کا مدافعتی نظام اعصابی ریشوں پر حملہ آور ہوتا ہے۔
طبی ماہرین کہتے ہیں کہ گلین بیرے سنڈروم (جی بی ایس) بہت کم لوگوں کو لاحق ہونے والی بیماری ہے اور جن 60 افراد کو یہ بیماری لاحق ہوئی ہے اُن میں سے 12 کو وینٹیلیٹر پر رکھا گیا ہے۔ جنہیں یہ بیماری لاحق ہوئی ہے ان میں 38 مرد ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بیکٹریا یا وائرل انفیکشن کے ذریعے جسم کا مدافعتی نظام کمزور پڑنے کی صورت میں یہ بیماری لاحق ہوتی ہے۔ محکمہ صحت کے افسران کا کہنا ہے کہ جی بی ایس نئی نسل کو لاحق ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے تاہم یہ امر اطمینان بخش ہے کہ اِس کے وبا بننے کا امکان نہیں۔
جی بی ایس ایسا مرض میں ہے جو عمومی طور پر عام سی پیچیدگیاں پیدا کرتا ہے تاہم توجہ نہ دینے اور بروقت علاج نہ کرانے کی صورت یہ فالج کا سبب بھی بن سکتا ہے۔ شدت اختیار کرنے کی صورت میں یہ بیماری جسم کو انتہائی کمزور کردیتی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: یہ بیماری
پڑھیں:
انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کمزور، روپیہ تگڑا
کراچی:معاشی میدان میں بہترین اور قرض ملنے جیسے عوام کی امید کیوجہ سے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کی ملک میں خدمات فراہم کرنے والے ایک غیرملکی بینک 300ملین ڈالر کا تجارتی قرض حاصل کرنے کے علاوہ مشرق وسطی کے دو بینکوں سے ایک ارب ڈالر کا قرضہ ملنے کی اطلاعات اور جون 2025 تک 200ملین سے 250ملین ڈالر کے پانڈا بانڈز کے اجراء جیسے عوامل کے باعث ذرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو ایک پھر ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔
مارکیٹ ٹریژری بلوں کی کم ایلڈ پر نیلامی سے نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں مزید کمی سے معیشت میں ذرمبادلہ کی طلب بڑھنے، اڑان پاکستان پروگرام کے تحت برآمدات بڑھانے کی پالیسی سے درآمدی نوعیت کی ڈیمانڈ میں اضافے جیسے خدشات بھی ذرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پائے گئے۔
طلب محدود ہونے سے ڈیمانڈ اور سپلائی متوازن رہی جس سے کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔
انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 28پیسے کی کمی سے 278روپے 57پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن سپلائی میں بہتری آتے ہی مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 13پیسے کی کمی سے 278روپے 72پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 13پیسے کی کمی سے 281روپے 13پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔