Daily Ausaf:
2025-01-23@20:42:56 GMT

قومی اسمبلی اجلاس کے ایک دن کا خرچ کتنا؟ بڑا دعویٰ

اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹرگوہرکی پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوکہا کہ پارلیمنٹ کے ہر اجلاس پر ساڑھے 6 کروڑ خرچ ہوتےہیں۔

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹرگوہرکاکہنا ہے کہ احتجاج اپوزیشن کا حق ہےبھارت میں بھی ایسا ہی ہوتا ہے،میں نے کہیں بھی میڈیا ٹاک میں بات نہیں کی کہ ہماری سیاسی ملاقات ہوئی ہے،ہماری ملاقات امن وامان کے حوالےسے ہوئی ہے،خواجہ آصف کو ٹوئٹ میں بھی یہی کہا ہےکہ اس کو بھول جائیں،مذاکرات کو ہونےدیں، کوشش کرنی چاہیے کمیٹیوں کےمذاکرات کامیاب ہوں۔

مزیدکہا کہ ہمارے پاس نہ صحت کے پیسے ہیں نہ تعلیم کیلئےکوئی رقم ہے،غربت،بیروزگاری کا عالم یہ ہے کہ لوگ بیرون ملک جا رہےہیں،آئے روزکشتیاں الٹنے کے واقعات ہو رہےہیں،ایسےمیں ہم اپنی تنخواہیں کیوں بڑھائیں؟۔دوسری جانب قومی اسمبلی اراکین کی تنخواہ میں 200فیصد تک اضافےکی تجویز سامنے آئی ہے، اراکین موجودہ تنخواہ 1لاکھ 68ہزار کےلگ بھگ ہے، قومی اسمبلی سے اراکین کی تنخواہوں میں اضافے کا بل منظور کروایا جائے گا۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

حکومت کا اہم قانون سازی کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2025ء)حکومت نے اہم قانون سازی کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 24 جنوری کو بلانے کافیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم شہبا شریف نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی ایڈوائس صدر مملکت آصف علی زرداری کو بھجوا دی۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق ایڈوائس جمعے کی صبح 10 بجے مشترکہ اجلاس بلانے کی بھجوائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

مشترکہ اجلاس میں متعدد قوانین منظور کیے جائیں گے۔پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ قوانین دونوں ایوانوں سے منظور نہ ہونے کے باعث مشترکہ اجلاس سے منظور کرائے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹ کو اسلام آباد میں موجود رہنے کی ہدایت بھی کر دی ہے اور کہا ہے کہ تمام اراکین مشترکہ اجلاس کے موقع پر ایوان میں اپنی حاضری یقینی بنائیں۔

متعلقہ مضامین

  • صدرمملکت نے  پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا
  • پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کر لیا گیا
  • صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کرلیا
  • قومی اسمبلی میں پیکا ایکیٹ ترمیمی بل 2025 کثرت رائے سے منظور
  • پی ٹی آئی احتجاج کے باعث موٹرویز بند کرنے سے کتنا نقصان ہوا؟ تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش
  • اراکین کی تنخواہ میں اضافہ، سینیٹ سے منظور کردہ بل اسمبلی کو موصول
  • حکومت کا اہم قانون سازی کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ
  • وزیراعظم کی قومی اسمبلی آمد پر پی ٹی آئی ارکان کا احتجاج
  • وزیراعظم کی قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت، اپوزیشن اور حکومت کی شدید نعرے بازی، ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دی گئیں