کراچی پریس کلب میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر سندھ نے کہا بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سزا ہوئی، کوئی احتجاج کیلئے سڑک پر نہیں آیا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے 9 مئی کو ریڈیو پاکستان اور جی ایچ کیو پر حملہ ہوا تھا، پی ٹی آئی رہنما اور اُن کے بانی عمران خان کو وارداتوں کا حساب دینا ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ کہ پاکستان کے ہر مسئلے کا حل مذاکرات میں ہے، پیپلز پارٹی سمجھتی ہے کہ مذاکرات ہونے چاہئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سزا ہوئی، کوئی احتجاج کیلئے سڑک پر نہیں آیا، خیبرپختونخوا میں انکی اپنی حکومت ہے، جہاں ایک بندہ احتجاج کیلئے نہیں نکلا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی

پڑھیں:

بیرسٹر گوہر کو عمران خان سے ملاقات سے روک دیا گیا

—فائل فوٹو

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو عمران خان سے ملاقات سے روک دیا گیا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری درخواست ہے بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات ہونی چاہیے۔

پارٹی متحد ہے، کوئی اختلافات نہیں: عمر ایوب

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ پارٹی متحد ہے، کوئی اختلافات نہیں۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پولیس والے جانے نہیں دے رہے، آپ کے سامنے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیا کریں عدالتیں اپنے احکامات پر عملدرآمد نہیں کروا رہی۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرانسپورٹ کے شعبے کو جدید اور عوام دوست بنانے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں، شرجیل میمن
  • کوئی بھی رہنما ڈیل کیلئے مذاکرات نہ کرے:عمران خان
  • کوئی بھی رہنما ڈیل کیلیے مذاکرات نہ کرے، عمران خان
  • بیرسٹر گوہر کو عمران خان سے ملاقات سے روک دیا گیا
  • احتجاج اور توڑپھوڑ کیس؛ عدالتی حکم کے باوجود عمران خان کو آج بھی پیش نہیں کیا جاسکا
  • 26 نومبر احتجاج‘ پی ٹی آئی کے 86 کارکنوں کی ضمانت درخواستیں مسترد  عمران کی 8 مقدمات میں ضمانت کیلئے استدعا
  • امت مسلمہ کو حکمرانوں کی پروا کیے بنا اسرائیل کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا ہوگا، مولانا فضل الرحمان
  • متنازع کینال منصوبہ، آئین میں صدر کو ایک کلومیٹر سڑک کی منظوری کا اختیار بھی نہیں ہے، شرجیل میمن
  • ہم سے پانی چھین کر کیا 7 کروڑ عوام کو بھوکا ماروگے؟ شرجیل میمن
  • متنازع کینال منصوبے پر کبھی سمجھوتا نہیں کریں گے، شرجیل میمن