صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کرلیا۔
صدر مملکت آصف زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 10 بجے طلب کیا ہے۔
صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق (1) کے تحت طلب کیا ہے۔
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں حکومت زیرالتوا بل منظوری کے لیے پیش کرےگی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اجلاس طلب آصف زرداری پارلیمنٹ زیرالتوا بل صدر مملکت مشترکہ اجلاس وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اجلاس طلب پارلیمنٹ زیرالتوا بل صدر مملکت مشترکہ اجلاس وی نیوز نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس صدر مملکت
پڑھیں:
حکومت کا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ
حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جمعے کو بلانے کا فیصلہ کرلیا، جس میں متعدد قوانین منظور کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی ایڈوائس صدر مملکت آصف زرداری کو بجھوادی ہے۔
پارلیمانی ذرائع کے مطابق ایڈوائس جمعہ کی صبح 10 بجے مشترکہ اجلاس بلانے کی بھجوائی گئی ہے، اجلاس میں متعدد قوانین منظور کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق یہ قوانین دونوں ایوانوں سے منظور نہ ہونے کے باعث مشترکہ اجلاس سے منظور کرائے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو اسلام آباد میں قیام کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
پارلیمانی ذرائع کے مطابق حکومت نے اپنے ارکان کو ہدایت کی کہ تمام اراکین مشترکہ اجلاس کے موقع پرایوان میں اپنی حاضری یقینی بنائیں۔