پاکستان کو تکنیکی اور ٹیکنالوجیکل معاونت فراہم کرنے کو تیار ہیں، سویڈن
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
اسلام آباد:
پاکستان میں تعینات سویڈن کی سفیر الیگزینڈرا بیرگ ون لینزے نے گرین انرجی سپلائی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری پر دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیکنیکی اور ٹیکنالوجیکل معاونت فراہم کرنے کو تیار ہیں۔
اسلام آباد میں تعینات سویڈن کے سفیر نے کہا کہ پاکستان میں کام کرنے والی سویڈش کمپنیاں قابل اعتماد گرین انرجی سپلائی حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سویڈن پاکستان کو تکنیکی اور ٹیکنالوجیکل معاونت فراہم کرنے کو تیار ہے، پاکستان کا ٹیکسٹائل سیکٹر یورپی یونین کی برآمدات کا اہم حصہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے قابل تجدید توانائی کے حصول کے لیے سویڈن تکنیکی معاونت فراہم کر سکتا ہے۔
سویڈش سفیر نے کہا کہ سویڈن اپنی 70 فیصد توانائی قابل تجدید ذرائع سے پیدا کرتا ہے، جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ اقتصادی ترقی اور گرین انرجی بیک وقت ممکن ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: معاونت فراہم
پڑھیں:
پاکستانی معیشت کی بحالی دیکھ کر خوشی ہوئی، چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ
پاکستان میں چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت کی بحالی دیکھ کر خوشی ہوئی، پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سر پلس میں گیا۔ امید ہے پاکستانی حکومت کی سربراہی میں پاکستان بہتری کی جانب جائےگا۔
اسلام آباد میں چینی جشن بہاراں کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ کا کہنا تھا کہ تقریب سے پاکستان اور چینی رابطے مزید مضبوط ہوئے ہیں۔ دنیا کو اس وقت مختلف مسائل کا سامنا ہے۔ کراچی سےگوادر ایئرپورٹ پر پہلی پرواز کا جانا سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور احسن اقبال کو اس کام پر سراہتے ہیں۔ چین اور پاکستان مل کر مزید کام بھی کریں گے۔
مزید پڑھیں: سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا پانچواں اجلاس، باہمی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، پاکستان کو مشرق وسطیٰ کے 2 بینکوں سے ایک ارب ڈالر قرض ملےگا، وزیر خزانہواضح رہے کہ چینی سفیر سے قبل وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا تھا کہ پاکستان کی معاشی صورتحال میں تیزی سے بہتری آرہی ہے، کمزوریاں دور کرنے کا یہی وقت ہے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ کے 2 بینکوں سے معاہدے پر تیار ہے، معاہدے کے تحت پاکستان کو ایک ارب ڈالر قرض ملے گا۔
انہوں نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف کا وفد فروری میں پاکستان کا دورہ کرےگا، فروری میں آئی ایم ایف وفد سے کلائمٹ فنڈنگ پر بات چیت کریں گے، پاکستان نے 6 سے 9 ماہ میں آئی ایم ایف سے کلائمٹ فنڈنگ کا ہدف مقرر کیا ہے۔
مزید پڑھیں: سی پیک سے کتنے میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہوئی؟
ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان کی جی ڈی پی بہتر ہورہی ہے اور شرح سود میں نمایاں کمی آئی ہے۔ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ بڑھتی ہوئی آبادی اور ماحولیاتی تبدیلی ہے، پاکستان ورلڈ بینک کے ساتھ مل کر بہت سے پروگرامز پر کام کررہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاک چائنا اکنامک کوریڈور کے فیز ون پر کام جاری ہے، پاکستان میں نوجوانوں کے لیے روزگار کے بہترین مواقع موجود ہیں۔ پرائیویٹ سیکٹر ملک میں روزگار کی فراہمی کے لیے بہتر کردار ادا کررہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
احسن اقبال پاکستان پاکستانی معیشت چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ ورلڈ اکنامک فورم وزیراعظم شہباز شریف