واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جنوری2025ء) امریکی رکن کانگریس جو ولسن کا عمران خان کو رہا کرنے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکا میں ہونے والی حالیہ ملاقاتوں کے بعد دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے کچھ امریکی اراکین کانگریس سے ملاقاتیں کی گئی ہیں، جن میں امریکی کانگریس مین جو ولسن بھی شامل ہے۔

 اس ملاقات کے بعد جو ولسن نے بانی تحریک انصاف کو رہا کرنے کا ٹوئٹ کر دیا۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے امریکی کانگریس مین جو ولسن اور کانگریس مین روب بریسنہان سے واشنگٹن میں الگ الگ ملاقاتیں کیں جن میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، ان اہم ملاقاتوں میں علاقے میں پائیدار امن کے قیام خصوصا افغانستان کی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔

(جاری ہے)

ملاقاتوں میں پاک امریکہ تعلقات کو مزید فروغ کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و ثقافتی وفود کے باہمی تبادلے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک امریکہ تعلقات کے فروغ کے لئے ہر سطح پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کی۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کانگریس مین جو ولسن اور کانگریس مین روب بریسنہان کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کا انتہائی اہم سٹریٹجک پارنٹر ہے، پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے مزید کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خطاب یقینا عالمی امن اور تنازعات کے حل میں انتہائی حوصلہ افزا ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کے لئے امن کی امید بنے ہیں۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے امید ظاہر کی کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں پاک امریکہ تعلقات کو نئی جہت ملے گی۔ ملاقاتوں میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔ امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ بھی اس موقع پر موجود تھے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے وزیر داخلہ محسن نقوی داخلہ محسن نقوی نے پاک امریکہ تعلقات کانگریس مین جو ولسن میں پاک

پڑھیں:

ٹرمپ کے دور میں پاک امریکا تعلقات کا نیا باب شروع ہوگا،محسن نقوی

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات کا نیا باب شروع ہوگا۔انہوں نے واشنگٹن میں لنکن لبرٹی بال میں خصوصی عشائیہ کی تقریب میں شرکت کی، اس دوران وزیر داخلہ نے امریکی سینیٹرز، ممبرز کانگریس اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔محسن نقوی نے سینٹر ٹومی ٹیوبر ویل، ممبر کانگریس کین کلورٹ، سابق برطانوی وزیراعظم لز ٹراس، گورنر میسیپی فلپ برینٹ سے ملاقاتیں کیں جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوںنے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے صدارت کا عہدہ سنبھالنے پر امریکی سینیٹرز و ممبرز کانگریس کو مبارکباد دی اور امریکی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ آج امریکا کے لیے ایک تاریخی دن ہے، امریکی عوام صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے محبت کرتے ہیں۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میں شاہد ہوں کہ آج امریکی عوام نے ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کو زبردست طریقے سے منایا ہے،میں امریکا کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • وزیرِ داخلہ کی کانگریس مین جو ولسن اور مین روب بریسنہان سے ملاقات
  • محسن نقوی کی امریکی کانگریس مین سےملاقات، باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کے لئے امن کی امید بنے ہیں: محسن نقوی
  • محسن نقوی کی ارکان کانگریس سے ملاقات، امریکہ کے ساتھ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • محسن نقوی کی واشنگٹن میں کانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی اور کانگریس مین جیک برگمین سے ملاقات
  • امریکہ کے ساتھ تمام شعبوں میں مزید اشتراک چاہتے ہیں:محسن نقوی
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی کانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی  اور کانگریس مین جیک برگمین سے ملاقات، دورۂ پاکستان کی دعوت
  • ٹرمپ کے دور میں پاک امریکا تعلقات کا نیا باب شروع ہوگا،محسن نقوی
  •  امریکی عوام صدر  ٹرمپ سے محبت کرتے ہیں، پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کا نیا باب شروع ہوگا: وزیر داخلہ محسن نقوی