ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13کروڑ 26 لاکھ سے تجاوز ، الیکشن کمیشن نے اعداد و شمار جاری کردیے WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں ووٹرز کی تعداد سے متعلق تازہ ترین اعدادو شمار جاری کر دیے، جن کے مطابق ملک میں موجودہ رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13کروڑ 26 لاکھ سے تجاوز کر گئی، گزشتہ اعداد و شمار کے مطابق رجسٹرڈ ووٹرز کہ تعداد 13 کڑوڑ 22 لاکھ، 54 ہزار، 310 تھی، دونوں اعداد وشمار میں نئے رجسٹرڈ ووٹرز میں 4 لاکھ، 14 ہزار، 205 نئے رجسٹرڈ ووٹرز کا اضافہ ہوا ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سال 2025 کے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد جاری کردی ہے، نئے سال میں ملک بھی سے رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 13 کروڑ، 26 لاکھ ، 68 ہزار، 515 ہو گئی، جو کہ گزشتہ سال 2024 میں انکی تعداد 13 کروڑ 22لاکھ، 54 ہزار، 310 تھی۔ملک بھی میں رواں سال مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 12لاکھ 75ہزار222 ہے، جوکہ سال 2024 میں 7 کروڑ، دس لاکھ، 76 ہزار، 830 تھی۔
سال 2025 میں خواتین ووٹرز کی کل تعداد 6 کروڑ 13لاکھ 93 ہزار 293 ہے، جوکہ سال 2024 میں خواتین ووٹرز کی کل تعداد 6 کروڑ، 11لاکھ، 77ہزار، 480تھی۔سال 2025میں اسلام آباد میں کل ووٹرز کی تعداد11لاکھ 70 ہزار 844ہے، جوکہ سال 2024 میں اسلام آباد میں 11 لاکھ تھی۔بلوچستان میں کل ووٹرز کی تعداد 55 لاکھ 37 ہزار 699 ہے جوکہ سال 2024 میں 55 لاکھ، 26ہزار، 217تھی۔خیبرپختونخوا میں کل ووٹرزکی تعداد 2 کروڑ 25لاکھ 89 ہزار 371 ہے جوکہ سال 2024 میں 2 کروڑ ،25لاکھ، 36 ہزار، 455 تھی۔
الیکشن کمیشن کے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد کے مطابق پنجاب میں کل ووٹرزکی تعداد 7 کروڑ 55 لاکھ 45 ہزار 995 ہے، جوکہ سال 2024 میں 7 کروڑ، 53 لاکھ ، 753 تھی۔سندھ میں کل ووٹرزکی تعداد 2کروڑ 78 لاکھ 24ہزار 706 ہے جوکہ گزشتہ سال 2 کروڑ، 77 لاکھ ، 36 ہزار، 414 تھی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد الیکشن کمیشن

پڑھیں:

الیکشن کمیشن نے جانبداری کے تاثر کو مستردکردیا، عادل بازئی کی نااہلی کا فیصلہ دوبارہ ویب سائٹ پر جاری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن نے کسی ایک سیاسی جماعت کیطرف جھکاؤ کے تاثر کو حقائق کے برعکس قرار دیا ۔ الیکشن کمیشن نے عادل بازئی ، ممبر قومی اسمبلی کی نااہلی کے اپنے فیصلے کو دوبارہ ویب سائٹ پر آویزاں کردیا ہے تاکہ تبصرہ نگار اس پر اپنی رائے دینے سے قبل کم از کم ایک دفعہ غور سے پڑھ لیں اور پھر فیصلہ کریں کہ کونسا ادارہ جانبدار ہے۔ آئین کا آرٹیکل63(A)(3) الیکشن کمیشن کو اختیار دیتا ہے کہ ا سپیکر قومی اسمبلی سے ڈیکلیئریشن کی وصولی کے (30) دن کے اندر اس پر فیصلہ کرے ۔
ریکارڈ سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ عادل بازئی آزاد امیدوارکے حیثیت سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور ان کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن 15 فروری کو جاری ہوا ۔ اور مطلوبہ 3 دن کے اندر 16 فروری 2024 کو عادل بازئی نےمسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا بیان حلفی پارٹی قیادت کو جمع کرایا جو کہ 18 فروری 2024 کو الیکشن کمیشن کو موصول ہوا۔ جس کی منظوری الیکشن کمیشن نے 19 فروری 2024 کو دی اور اس بابت قومی اسمبلی کو 25 اپریل 2024 کوبذریعہ خط مطلع کیا ۔ قومی اسمبلی نے ممبران کی پارٹی وابستگی فہرست اپنی Website پر آویزاں کردی جس میں سلسلہ نمبر 256 پر عادل بازئی کا نام مسلم لیگ (ن) سے وابستگی کے ساتھ موجود تھا ۔ لیکن اس کے باوجود عادل بازئی 25 اپریل 2024 سے لیکر2 نومبر 2024 تک اپنی پارٹی وابستگی پر خاموش رہے اور اپنے خلاف ریفرنس دائر ہونے کے بعد2 نومبر 2024 میں انھوں نے اس سے متعلق مقامی عدالت میں درخواست دائر کی۔علاوہ ازیں عادل بازئی نے مورخہ 29 فروری 2024 کو ممبر قومی اسمبلی کی حیثیت سے حلف لیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنے ریفرنسز میں کہا کہ، 12 جون 2024 کو عادل بازئی نے فنانس بل 2024 (منی بل) پر ووٹنگ کے دوران بل کے حق میں ووٹ نہیں دیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے 26 ویں آئینی ترمیم کی رائے شماری کےوقت بھی حصہ نہیں لیا ۔اس ضمن میں اسپیکر قومی اسمبلی کی طرف ریفرنسزموصول ہونے کے بعد آئین اور قانون کے مطابق کاروائی کرتے ہوئے ریفرنسزکو کنفرم کیا گیا اور عادل بازئی کی قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کرکے اورمتعلقہ قومی اسمبلی کی نشست خالی قرار دے دی گئی۔

متعلقہ مضامین

  •   ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13کروڑ 26 لاکھ سے تجاوز کر گئی
  • الیکشن کمیشن نے ووٹرز کے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیئے
  • رجسٹرڈ ووٹرز کے لحاظ سے ملک کا کون سا شہر سر فہرست؟
  • ملک میں کل ووٹرز کی تعداد کتنی؟ الیکشن کمیشن نے تفصیلات جاری کردیں
  • ملک میں کُل ووٹرز کتنے؟ الیکشن کمیشن نے تفصیلات جاری کر دیں
  • ملک میں ووٹرز کی تعداد کتنی ہوگی؟الیکشن کمیشن نے تفصیلات جاری کردیں
  • وزارت خارجہ نے سعودی جیلوں سے رہا ہونے والے پاکستانیوں کے اعداد و شمار جاری کر دیے
  • الیکشن کمیشن نے جانبداری کے تاثر کو مستردکردیا، عادل بازئی کی نااہلی کا فیصلہ دوبارہ ویب سائٹ پر جاری
  • پی ٹی آئی کے مظاہروں میں جانی و مالی نقصان کے اعداد و شمار جاری