بھارتی حکومت نے سیف علی خان کی 45 کھرب مالیت کی جائیداد پر قبضے کی تیاری کرلی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
بھارتی اداکار سیف علی خان کو اسپتال سے صحت یاب ہونے کے بعد واپسی پر ایک بڑی خبر کا سامنا کرنا پڑا ہے جس سے وہ بڑی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان کے خاندان ’’پٹودی فیملی‘‘ کی تاریخی جائیدادیں حکومت کے قبضے میں جانے کا خدشہ ہے، جن کی مجموعی مالیت 15 ہزار کروڑ بھارتی روپے ہے، جو کہ پاکستانی روپوں میں 45 کھرب سے زیادہ مالیت کی ہے۔
بھارت کی مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے ایک اہم فیصلہ دیتے ہوئے 2015 میں ان جائیدادوں پر عائد حکم امتناع کو ختم کردیا ہے جس سے ممکنہ طور پر اینمی پراپرٹی ایکٹ 1968 کے تحت ان جائیدادوں پر قبضے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔
A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)
اینمی پراپرٹی ایکٹ کے تحت بھوپال میں پٹودی خاندان کی 15000 کروڑ روپے کی جائیداد پر حکومت کنٹرول حاصل کرسکتی ہے۔
پٹودی خاندان کی تاریخی نمایاں جائیدادوں میں فلیگ اسٹاف ہاؤس، جہاں سیف علی خان نے اپنا بچپن گزارا، اس کے ساتھ نورالصباح پیلس، دارالسلام، حبیبی کا بنگلہ، احمد آباد پیلس، کوہیفزہ پراپرٹی اور دیگر شامل ہیں۔
جسٹس وویک اگروال نے حکم سناتے ہوئے کہا کہ ترمیم شدہ اینمی پراپرٹی ایکٹ 2017 کے تحت ایک قانونی علاج موجود ہے، اور متعلقہ فریقوں کو 30 دنوں کے اندر نمائندگی داخل کرنے کی ہدایت کی۔ عدالت نے مزید کہا کہ ’’اگر آج سے 30 دنوں کے اندر کوئی نمائندگی دائر کی جاتی ہے، تو اپیل اتھارٹی حد کے پہلو کی طرف اشارہ نہیں کرے گی اور اپیل کو اپنے میرٹ پر نمٹائے گی۔‘‘
اینمی پراپرٹی ایکٹ مرکزی حکومت کو ان افراد کی ملکیت کا دعویٰ کرنے کی اجازت دیتا ہے جو تقسیم کے بعد پاکستان ہجرت کرگئے تھے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھوپال کے آخری نواب حمید اللہ خان کی تین بیٹیاں تھیں۔ ان کی سب سے بڑی، عابدہ سلطان، 1950 میں پاکستان ہجرت کرگئیں۔ دوسری بیٹی ساجدہ سلطان بھارت میں رہیں، نواب افتخار علی خان پٹودی سے شادی کی، اور قانونی وارث بنیں۔
ساجدہ کے پوتے سیف علی خان کو جائیدادوں کا حصہ وراثت میں ملا۔ تاہم، عابدہ سلطان کی ہجرت حکومت کی طرف سے جائیدادوں پر ’’دشمن کی ملکیت‘‘ کے دعوے کا مرکز بن گئی۔
2019 میں عدالت نے ساجدہ سلطان کو قانونی وارث کے طور پر تسلیم کیا، لیکن حالیہ فیصلے نے خاندان کے جائیداد کے تنازعے کو پھر سے جنم دیا۔
بھوپال کے کلکٹر کوشلندر وکرم سنگھ نے گزشتہ 72 سال میں ان جائیدادوں کے مالکانہ ریکارڈ کی جانچ کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان زمینوں پر رہنے والے افراد کو ریاست کے لیزنگ قوانین کے تحت کرایہ دار سمجھا جاسکتا ہے۔
حکومت کے ممکنہ قبضے نے 1.
ایک رہائشی سمر خان نے کہا، ’’اسٹے کو ختم کردیا گیا ہے، لیکن ان املاک کو اینمی پراپرٹی ایکٹ کے تحت ضم کرنا پیچیدہ ہے۔ پٹودی خاندان کے پاس اب بھی اپیل کرنے کا موقع ہے۔‘‘
ایک اور رہائشی چاند میاں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ’’ہم ٹیکس دیتے ہیں، لیکن ہمارے گھروں کی کوئی رجسٹری نہیں ہے۔ نوابوں کی لیز ابھی بھی قائم ہونی چاہیے۔‘‘
اس علاقے میں رہنے والے نسیم خان نے کہا کہ ’’حکومت ان جائیدادوں کا دعویٰ کر رہی ہے، لیکن یہ کئی سال سے فروخت یا لیز پر دی گئی ہیں۔ یہ معاملہ سیدھا نہیں ہے۔‘‘
صورت حال پیچیدہ ہے اور پٹودی خاندان کےلیے قانونی راستے اب بھی کھلے ہیں، ان تاریخی املاک کی تقدیر ابھی ہوا میں لٹکی ہوئی ہے۔
TagsShowbiz News Urdu
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل پٹودی خاندان سیف علی خان کے تحت کہا کہ
پڑھیں:
فواد خان کی حمایت؛ سشمیتاسین کا پاکستانی فلم میں کام کرنے کا بھی عندیہ
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور سابق ملکہ حسن سشمیتا سین نے پاکستانی اداکار فواد خان کی بھارتی فلم میں کام کرنے کی حمایت کردی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فواد خان کے 9 سال کے بعد بھارتی فلموں میں واپسی کی خبروں نے بالی ووڈ میں ہلچل مچا دی۔
جہاں انتہاپسندوں نے فواد خان کے بھارتی فلم میں کام کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے دھمکی آمیز لہجہ اپنایا ہے۔
وہیں بھارتی اداکار فواد خان کی حمایت میں سامنے آنے لگے ہیں جس کی ابتدا سنی دیول نے کی اور پھر امیشا پٹیل نے بھی فواد خان کی حمایت کی۔
سشمیتا سین نے فواد خان کی بالی ووڈ میں واپسی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ فنون لطیفہ اور کھیل کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔
اداکارہ سشمیتاسین نے مزید کہا کہ تخلیقی کام آزاد ماحول میں پروان چڑھتا ہے اس لیے کھیل اور فنون لطیفہ پر کوئی پابندی نہیں ہونی چاہیے۔
سشمیتا سین نے مزید کہا کہ اس لیے میں فواد خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کروں گی۔
جب اداکارہ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ پاکستانی فلموں میں کام کریں گی تو انھوں نے برملہ کہا کہ میں ہمیشہ اچھی فلم میں کام کرنا چاہوں گی چاہے اس کی پیشکش کسی بھی ملک سے آئے۔
یاد رہے کہ فواد خان 9 سال بعد کسی بھارتی فلم میں جلوہ افروز ہوں گے۔
TagsShowbiz News Urdu