محکمہ پاسپورٹس آئندہ چند روز میں مکمل طور پر 24 گھنٹے کر دیا جائے گا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈائریکٹر جنرل ( ڈی جی ) پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی کا کہنا ہے کہ محکمہ پاسپورٹس آئندہ چند روز میں مکمل طور پر 24 گھنٹے کر دیا جائے گا۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے) میں زیر تربیت افسران کے وفد نے پاسپورٹ ہیڈ کوارٹرز کا تعارفی دورہ کیا اور ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی کی زیرتربیت افسران کے ساتھ تعارفی ملاقات ہوئی۔
ڈی جی پاسپورٹس کی زیرصدارت تعارفی اجلاس میں مختلف امور پر بریفنگ بھی دی گئی اور افسران کو امیگریشن اینڈ پاسپورٹس قوانین کے حوالے سے بتایا گیا۔اجلاس میں ایف آئی اے افسران کو پاسپورٹ بننے کے پورے عمل کےحوالے سے آگاہ بھی کیا گیا۔امیگریشن حکام نے ایف آئی اے افسران کو انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی پاسپورٹس کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ جیسی اہم ترین شناختی دستاویز میں سیکیورٹی فیچرز متعارف کروائے گئے ہیں جن کی مدد سے امیگریشن امور میں مانیٹرنگ اور انسپکشن آسان ہوسکے گی۔مصطفیٰ جمال قاضی کا کہنا تھا کہ محکمہ پاسپورٹس آئندہ چند روز میں مکمل طور پر 24 گھنٹے کر دیا جائے گا اور شہریوں کو باوقار اور بروقت سروس فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔
مذاکرات میں حکومت اور پی ٹی آئی دونو ں کا ہدف عمران خان کو جیل میں رکھنا تھا، فیصل واوڈا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
سندھ میں جاری اسکیموں کو جلد مکمل کیا جائے‘ہیر سوہو
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایوان نے پیپلز پارٹی کی خاتون رکن ہیر سوہو کی ایک قرارداد جوسندھ سے متعلق منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر فنڈز دینے کے بارے میں تھی منظور کرلی۔قرارداد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ سندھ میں جاری اسکیموں کو جلد مکمل کیا جائے۔خاص طور پر ایم 9 سے وابستہ تمام ہائی ویز کو مکمل کیا جائے۔ صوبائی ضیاالحسن النجار نے قرارداد کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں موٹروے جو بنا ہوا ہے وہ اچھا نہیں ہے۔ اس حوالے سے وزیر اعلی نے وفاقی حکومت کو خظ بھی لکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکھر حیدرآباد موٹروے وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اسپیکر سے کہا کہ اس قرارداد کو منظور کریں تاکہ وفاق کو پتہ چلے کہ سندھ کے ساتھ کیا ہورہا ہے۔