پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان میں نون لیگ اور پی ٹی آئی کی اہم وکٹیں گرا دیں
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے گلگت بلتستان اسمبلی کے سابق اسپیکر فدا محمد ناشاد، نون لیگ کے رہنما وزیر حسن، سابق صوبائی وزیر اقبال حسن پی ٹی آئی کے سابق وزیر حیدر خان، قراقرم نیشنل موومنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر عباس، پی ٹی آئی شعبہ خواتین کی سابق صدر آمنہ انصاری نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی اور اس موقع پر مسلم لیگ نون اور پی ٹی آئی سمیت گلگت بلتستان کی دیگر جماعتوں کے اہم رہنماؤں نے پی پی پی میں شمولیت اختیار کر لی۔ تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ گورنر گلگت بلتستان مہدی شاہ، پی پی پی گلگت بلتستان کے صدر امجد ایڈووکیٹ اور سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش موجود تھیں جبکہ پی پی رہنما غفار خان، انجینئر اسماعیل، شہزاد آغا، بشیر احمد خان، محمد ایوب شاہ، نیاز علی صیام ایڈووکیٹ اور وزیر وقار بھی موجود تھے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے گلگت بلتستان اسمبلی کے سابق اسپیکر فدا محمد ناشاد، نون لیگ کے رہنما وزیر حسن، سابق صوبائی وزیر اقبال حسن پی ٹی آئی کے سابق وزیر حیدر خان، قراقرم نیشنل موومنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر عباس، پی ٹی آئی شعبہ خواتین کی سابق صدر آمنہ انصاری نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی گلگت بلتستان کے رہنما محمد نسیم خان، خادم دلشاد شگری کے علاوہ وزیر تاجور، امیر خان اور وزیر ذوالفقار بھی پی پی پی میں شامل ہو گئے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان پی ٹی آئی کے رہنما کے سابق
پڑھیں:
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا ہری پور میں استور کے طالب علم کے لاپتہ ہونے کا نوٹس
ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ نے خیبر پختون خواہ حکومت سے رابطہ کیا ہے اور لاپتہ طالب علم کی بازیابی کیلئے کوششیں تیز کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی سفارش کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے استور سے تعلق رکھنے والے طالب علم شیر اللہ خان ولد محمد اشرف خان کے ہری پور ہزارہ سے لاپتہ ہونے پر نوٹس لیتے ہوئے خیبر پختون خواہ حکومت سے رابطہ کیا ہے اور لاپتہ طالب علم کی بازیابی کیلئے کوششیں تیز کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی سفارش کی ہے۔