عادل بازئی کی بحالی کے بعد سول کورٹ اور اہلکاروں پر تشدد کیا جا رہا ہے، ترجمان پی ٹی آئی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
پشاور:
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ بلوچستان سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کی سپریم کورٹ سے بحالی کے بعد سول کورٹ اور اہلکاروں کو زد وکوب کیا جا رہا ہے۔
پشاور میں پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بلوچستان سے منتخب ہونے والے نوجوان رکن قومی اسمبلی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کو نظرانداز کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عادل بازئی کو سپریم کورٹ کے حکم پر بحال کیا گیا جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے حلف نامہ 19 تاریخ کو جمع کیا تھا جو الیکشن کمیشن کے پاس 9 مہینوں سے پڑی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ جب بھی کوئی حلف نامہ لایا جاتا ہے تو اس کی فرانزک کی جاتی ہے، جعلی حلف نامہ شہباز شریف نے جمع کیا تھا، اس کی تصدیق کے لیے اوتھ کمشنر کا لائسنس ہونا ضروری یے لیکن اوتھ کمشنر کا لائسنس ختم تھا۔
شیخ وقاص اکرم نے الزام عائد کیا کہ سپریم کورت کے 12 دسمبر کے فیصلے کے بعد سعید احمد پر ایف آئی آر درج کی گئی، تمام ریکارڈ ہمارے پاس ہے، سعید احمد کو اٹھایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ عادل خان بازئی کی بحالی کے بعد سعید احمد کو ٹارچر کیا گیا، سول کورٹ اور اہلکاروں کو زدوکوب کیا جا رہا یے لہٰذا ان کو سیکیورٹی دی جائے، عادل بازئی کو ٹارچر کیا گیا اگر ان کے خاندان کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری وزیر اعظم پرعائد ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف سول کورٹ کو دباؤ میں لایا جا رہا ہے، یہ میڈیا کی آزادی ختم کرنا چاہتے ہیں اور سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کے خلاف کام کرنا چاہتے ہیں۔
ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتوں کو اکٹھا کریں گے ہم احتجاج بھی کریں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سپریم کورٹ کیا جا رہا پی ٹی آئی جا رہا ہے سول کورٹ کہا کہ کے بعد
پڑھیں:
غیرقانونی کنکشنز کاٹنے پر علاقہ مکینوں کا کےالیکٹرک عملے پر تشدد
کراچی کے علاقوں اے بی سینیا لائن اور لائنز ایریا میں بجلی کے غیر قانونی کنکشنز کاٹنے کے دوران علاقہ مکینوں نے کے الیکٹرک کے عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے دوران 4 ملازمین زخمی ہوگئے۔
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق اس علاقے میں نادہندگان پر بجلی کی مد میں واجب الادا رقم 27 کروڑ روپے سے تجاوز کر چکی ہے۔
حملہ کرنے والے بجلی چوری میں ملوث ہیں، تشدد کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرادیا گیا ہے۔
ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ تشدد کرنے والوں کیخلاف قانونی کی جائے گی۔
لائنز ایریا اے بی سینیا لائن میں بجلی کے غیر قانونی کنکشن کاٹنا مہنگا پڑ گیا، مشتعل ہجوم نے کےالیکٹرک عملے کو گھیر کر تشدد اور پتھراؤ کیا جس سے کےالیکٹرک چار ملازمین زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ جی آر او فلیٹس کے قریب پیش آیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر کشیدگی پر قابو پایا۔
دوسری جانب کےالیکٹرک ترجمان کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں نادہندگان پر بجلی کی مد میں واجب الادا رقم 27 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عملے پر تشدد کرنے والوں کیخلاف مقدمات درج کرائے جائیں گے، کنڈا مافیا کیخلاف بھرپور کارروائی جاری رہے گی۔