ژوب، سیکیورٹی فورسز کی دہشتگردوں کیخلاف کارروائی، چھ دہشتگرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد گروپ نے پاک افغان سرحد پر ژوب کے علاقے سمبازہ سے دراندازی کی کوشش کی، جو سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دی۔ کارروائی کے دوران 6 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر افغانستان کی جانب سے دہشتگردوں کے گروپ کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان سرحد پر 22 اور 23 جنوری کی درمیانی شب دہشتگردوں کے ایک گروپ کی نقل و حرکت دیکھی گئی۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشتگرد گروپ نے پاک افغان سرحد پر ژوب کے علاقے سمبازہ سے دراندازی کی کوشش کی، جو سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اس کارروائی کے دوران 6 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلسل افغان حکومت سے سرحد پر موثر بارڈر مینجمنٹ یقینی بنانے کے لئے کہہ رہا ہے۔ توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔ بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز سرحدوں کو محفوظ بنانے اور ملک سے دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسز ا ئی ایس پی ا ر
پڑھیں:
سکیورٹی فورسز کی کارروائی،دہشتگردی میں ملوث افغان شہری ہلاک
ویب ڈیسک: پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث افغان شہری کو بلوچستان کے ضلع ژوب میں ہلاک کر دیا گیا۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق 11 جنوری کو ہلاک کیے گئے افغان شہری کی شناخت محمد خان احمد خیل کے نام سے ہوئی ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارا گیا افغان شہری پکتیا صوبہ کے علاقے بلورائی کا رہائشی تھا، افغان شہری کی میت 20 جنوری کو افغان عبوری حکومت کے حوالے کی گئی۔
ایک مقدمہ سننے سے اتنی پریشانی ہو گئی بنچ سے کیس ہی منتقل کر دیا گیا؟ سپریم کورٹ
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز نے کہا کہ ایسے واقعات افغان شہریوں کے پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت ہیں، توقع ہے عبوری افغان حکومت اپنی ذمے داریاں پوری کرے گی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ توقع ہے عبوری افغان حکومت دہشت گردوں کو اپنی سرزمین استعمال نہیں کرنے دے گی۔