پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے وکلا نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر اپیل کا ڈرافٹ تیار کر لیا، اپیل کا ڈرافٹ سابق وزیراعظم سے اڈیالہ جیل میں شیئر کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکلا نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر اپیل کا ڈرافٹ تیار کر لیا۔
پی ٹی آئی وکیل سلمان صفدر نے بتایا کہ اپیل کا ڈرافٹ عمران خان سے اڈیالہ جیل میں شیئر کیا گیا، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں اپیلیں تیار کر لی گئی ہیں، 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر اپیل کا ڈرافٹ 20 صفحات پر مشتمل ہے۔
سلمان صفدر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے اپیل کے ڈرافٹ پر مشاورت ہوئی ہے، 24 سے 48 گھنٹے میں سزا کے خلاف اپیل دائر کر دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے برطانوی عدالت کے فیصلے کو اپیل میں شامل کرنے کا کہا ہے، بانی پی ٹی آئی نے این سی اے کی پروسیڈنگز کو اپیل میں شامل کرنے کا کہا۔
پی ٹی آئی وکیل سلمان صفدر یہ بھی کہا کہ ہمیں امید ہے القادر ٹرسٹ کیس بھی ایک سے 2 سماعتوں میں ختم ہوجائے گا، القادر کیس کا فیصلہ ایک طرف جا رہا ہے اور ثبوت دوسری طرف جا رہے ہیں، کیس اتنا ہی کمزور ہے جتنا کہ سائفر کیس تھا۔
واضح رہے کہ 17 جنوری کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قائم احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 190 ملین پاؤنڈ کے ریفرنس میں عمران خان کو مجرم قرار دیتے ہوئے 14 سال قید اور ان کی اہلیہ مجرمہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی، جس کے بعد بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔
عمران خان پر 10 لاکھ اور بشریٰ بی بی پر 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے، جرمانے کی عدم ادائیگی پر عمران خان کو مزید 6 ماہ جبکہ بشریٰ بی بی کو 3 ماہ کی قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔
احتساب عدالت نے القادر یونیورسٹی بھی سرکاری تحویل میں لینے کا حکم جاری کیا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی اور بشری

پڑھیں:

190ملین پاونڈ فیصلے کے خلاف اپیل تیار، برطانوی عدالت کا فیصلہ بھی منسلک

اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کے خلاف اپیل تیار کرلی گئی ہے۔ برطانوی عدالت کا فیصلہ بھی منسلک کیا گیا ہے۔
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرسلمان صفدر نے بتایا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کے خلاف 20 صفحات پر مشتمل اپیل کا ڈرافٹ تیار کرلیا گیا ہےجو بانی پی ٹی آئی کو فراہم کر دیا گیا ہے۔
بیرسٹر سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی ایک یا دو روز کے اندر اپیل کا مطالعہ مکمل کر کے اسے فائنل کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ اپیل میں انگلینڈ ویلز عدالت کا فیصلہ بھی منسلک کیا گیا ہے جو اس عدالتی فیصلے کے بعد سامنے آیا تھا۔
سلمان صفدر کا مزید کہنا تھا کہ اپیل میں نیب کی جانب سے ابتدائی انکوائری بند کرنے کا ذکر اور عدالتی فیصلے سے قبل ججمنٹ ریلیز ہونے پر اعتراض بھی شامل ہے۔ بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ یہ اپیل مضبوط نکات پر مبنی ہے اور بانی پی ٹی آئی اس حوالے سے حتمی فیصلے کے بعد عدالت سے رجوع کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ایک سو نوے ملین پاونڈ فیصلے کیخلاف اپیل تیار، عمران خان منظوری دیں گے
  • 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کے خلاف اپیل کا ڈرافٹ تیار
  • 190ملین پاونڈ فیصلے کے خلاف اپیل تیار، برطانوی عدالت کا فیصلہ بھی منسلک
  • 190ملین پاؤنڈ ریفرنس:عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکلا نےاپیل کا ڈرافٹ تیار کر لیا
  • 190 ملین پاؤنڈ فیصلےکیخلاف اپیل تیار، عمران خان منظوری دیں گے
  • 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس ، بیرسٹر علی ظفر کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان
  • بیرسٹر علی ظفر نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا کا فیصلہ کل چیلنج کرنے کا اعلان کردیا
  • 190 ملین پائونڈ ریفرنس میں عمران خان کیخلاف فیصلہ قانونی نہیں سیاسی ہے
  • سزا کیخلاف اپیل تیار ہوگئی، کل یا پرسوں دائر کریں گے، بیرسٹر علی ظفر