City 42:
2025-04-15@09:48:10 GMT

امن سے ہی ترقی اور خوشحالی ممکن ہے، صدر مملکت

اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT

سٹی 42 : صدر مملکت آصف علی زرداری سے 38 ویں ایئر وار کورس کے شرکاء کے وفد کی ملاقات ہوئی۔

صدر مملکت کو پاک فضائیہ کے ایئر وار کالج انسٹیٹیوٹ کے زیراہتمام  کورس کے اغراض و مقاصد پر بریفنگ دی گئی، بتایا گیا کہ 38 ویں ایئر وار کورس  میں 15 دوست ممالک سے 34  فوجی افسران شرکت کر رہے ہیں ۔ 

صدر مملکت نے 38 ویں ایئر وار کورس  کے شرکاء  سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن  کا خواہاں ہے، امن سے ہی ترقی اور خوشحالی ممکن ہے۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی قسم کے چیلنج سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔ 

مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر گرفتار

آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے مسلم ممالک کے مابین بھائی چارے کے فروغ کا خواہاں رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں ہونے والی تباہی پر ہر آنکھ اشک بار ہے ۔ 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: صدر مملکت ایئر وار

پڑھیں:

حکومت تعلیمی معیاربہتر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے،خواجہ سلمان رفیق

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2025ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب طبی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پارک میڈیکل کالج کے دوسرے کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے موقع پر کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر کھیل و لیبر فیصل ایوب کھوکھر بھی موجود تھے۔

کانووکیشن میں میاں طاہر جاوید چئیر مین بورڈ آف ٹرسٹی، ڈاکٹر محمد عباس کنٹرولر آف ایگزامینیشن یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، پروفیسر آصف عباس نقوی، پروفیسر محمد عامر میاں پرنسپل سنٹرل پارک میڈیکل کالج، گریجویٹ، والدین اور طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔کانووکیشن میں سنٹرل پارک میڈیکل کالج کے 6 ایم بی بی ایس بیچ 2017-2023 کے 600 میں سے 173 کو ڈگریاں دی گئیں۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے کہاکہ تمام کامیاب ہونے والے طلبا و طالبات اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق میڈیکل ایجوکیشن کو پروموٹ کر رہے اور شعبہ صحت میں نوجوان ڈاکٹروں کے کردار کو سراہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب طبی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے، اللہ تعالی نے ڈاکٹرز کو ہسپتالوں میں دکھی انسانیت کی خدمت کا نادر موقع فراہم کیا ہے۔

خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ لاہور میں ایشیاء کا سب سے بڑا نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ بنایا جا رہا ہے، لاہور وسرگودھا میں بھی اسٹیٹ آف دی آرٹ نواز شریف انسٹیٹیوٹس آف کارڈیالوجی بنائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کی سرکاری طبی درسگاہوں میں جدید ریسرچ کو فروغ اورنجی طبی تعلیمی اداروں میں بھی ایجوکیشن کا معیار بہتر ہوتا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فتنے سے کوئی ڈیل ممکن نہیں: اسحاق ڈار
  • الیکٹرانکس پر امریکی ٹیرف سے بچنا ممکن نہیں، ٹرمپ کی چین کو تنبیہ
  • دعا ہے بیساکھی ہر میدان میں خوشحالی، ملک کے کونے کونے میں ترقی لائے: وزیراعظم
  • صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس منگل کو طلب کر لیا
  • صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا
  • 60 سے زائد عمرہ زائرین سعودی عرب میں پھنس گئے
  • تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا نیا لائحہ عمل: عمران خان سے ملاقات صرف منظور شدہ فہرست کے ذریعے ممکن
  • بورڈنگ پاس اور چیک ان کا خاتمہ؟ عالمی فضائی سفر کی انڈسٹری میں بڑی تبدیلیوں کا امکان
  • حکومت تعلیمی معیاربہتر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے،خواجہ سلمان رفیق
  • صدر مملکت آصف زرداری کئی روز بعد اسپتال سے ڈسچارج