توشہ خانہ 2کیس، عمران خان اور بشری بی بی کی بریت کی درخواستوں پر ایف آئی اے کو نوٹس
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
توشہ خانہ 2کیس، عمران خان اور بشری بی بی کی بریت کی درخواستوں پر ایف آئی اے کو نوٹس WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (آئی پی ایس )توشہ خانہ 2کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بشری بی بی کے وکلا نے ایک اور نیب گواہ کے بیان پر جرح مکمل کرلی جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسی کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی بریت کی درخواستوں پر سلمان اکرم راجہ کی ٹرائل پر حکم امتناعی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کردیا۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی میں اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کی، عمران خان اور بشری بی بی کو اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت پیش کیا گیا۔سماعت کے دوران ڈائریکٹر نیب قیصر محمود کے بیان پر بشری بی بی کے وکیل نے جرح مکمل کرلی، ایف آئی اے کے گواہ قیصر محمود پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل آئندہ سماعت پر جرح کریں گے۔
واضح رہے کہ مقدمے میں مجموعی طور پر7گواہان کی شہادت قلم بند کی جا چکی ہے، مقدمے میں مجموعی طور پر 5گواہان کے بیانات پر وکلا صفائی کی جرح مکمل ہو چکی ہے جبکہ چھٹے پر بشری بی بی کے وکیل نے جرح آج مکمل کی۔بعدازاں عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی مزید سماعت 28 جنوری تک ملتوی کردی۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: عمران خان اور بشری بی بی کی ایف آئی اے توشہ خانہ
پڑھیں:
عمران خان کو مذاکرات کے لیے راضی کیا، بات چیت سود مند ہوگی، اعظم سواتی
پاکستان تحریک اںصاف کے سینئر رہنما اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ ہم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو مذاکرات کے لیے راضی کیا، جب بھی نات چیت شروع ہوگی تو سود مند ہوگی۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ملک اور ملک کی نسلوں کی فکر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہ ہم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو مذاکرات کے لیے راضی کیا، جب کوئی بات چیت شروع ہوگی تو بہت سود مند ہوگی۔
اعظم خان سواتی نے کہا کہ یہ ملک سب کا سانجھا ہے، اس سے ہماری نسلوں کی تقدیر جڑی ہوئی ہے، اب پورا پاکستان بانی پی ٹی آئی سے محبت کرتا ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں جناح ہاؤس سمیت چار جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، اے ٹی سی عدالت کے جج منظر علی گل نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔
پراسکیوشن نے مقدمات کا ریکارڈ عدالت پیش نہ کیا اور مؤقف اپنایا کہ مقدمات کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں ہے، ملزمان کی ضمانتیں سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہیں۔
جج نے پراسکیوٹر سے استفسار کیا کہ وہ ریکارڈ کب آئے گا، پراسکیوٹر نے جواب دیا کہ ریکارڈ جلد جائے گا جج اے ٹی سی نے کہا کہ آئندہ سماعت پر ریکارڈ پیش کیا جائے، عدالت اعظم سواتی کی عبوری ضمانتوں میں 13 مئی تک توسیع کردی