لاہور:بنگلادیش پریمیئر لیگ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے آل راؤنڈر خوشدل شاہ کو سہ ملکی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خوشدل نے بی پی ایل میں 197.12 کی اوسط اور 91.33 کے اسٹرائیک ریٹ سے 8 میچز میں 274 رنز اسکور کرکے اپنی فارم کا لوہا منوایا، جس کے بعد وہ سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں میں ساتویں نمبر پر آ چکے ہیں۔

خوشدل شاہ نے 2022ء میں ہالینڈ کے خلاف آخری ون ڈے میچ کھیلا تھا۔ انہوں نے قومی ٹیم کے لیے 10 میچز میں 33.

16 کی اوسط سے 199 رنز بنائے ہیں  جب کہ 2 وکٹیں بھی حاصل کی ہیں۔ ان کی حالیہ فارم نے انہیں دوبارہ قومی ٹیم میں جگہ دلانے کے امکانات روشن کر دیے ہیں۔

شان مسعود کی ون ڈے اسکواڈ میں شمولیت زیرغور

دوسری جانب انجرڈ صائم ایوب کی غیر موجودگی میں ٹیسٹ کپتان شان مسعود کے ون ڈے اسکواڈ میں شمولیت پر بھی غور جاری ہے۔ رپورٹس کے مطابق شان مسعود اور امام الحق کو جارحانہ آغاز کے لیے اسکواڈ میں شامل کیا جا سکتا ہے جب کہ عبداللہ شفیق کی حالیہ کارکردگی بھی انتخابی کمیٹی کے زیرغور ہے۔

چیمپئنز ٹرافی سے قبل یہ تبدیلیاں قومی ٹیم کے کمبی نیشن کو مضبوط کرنے کی کوشش ہیں، جس کا حتمی اعلان جلد متوقع ہے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اسکواڈ میں

پڑھیں:

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پابندی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

—فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پابندی کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔

لاہور ہائی کورٹ کا 3 رکنی فل بینچ 17 اپریل کو درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پابندی قومی سلامتی کی وجہ سے ہے، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر پابندی غیر اعلانیہ نہیں۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم 3 رکنی فل بینچ کی سربراہ  ہیں۔

لاہور ہائی کورٹ کے فل بینچ نے اٹارنی جنرل پاکستان کو طلب کر رکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اوورسیز پاکستانیز دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں; عطاءاللہ تارڑ
  • پریانکا چوپڑا کی بالی ووڈ میں شاندار واپسی: مہنگی ترین اداکارہ بن گئیں
  • چین امریکا کی ٹیرف وار کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، مسعود خان
  • پی آئی اے طیارہ حادثے میں معجزانہ طور پر بچ جانیوالے ظفر مسعود نے حادثے کے بعد کے تجربات پر کتاب لکھ دی
  • دنیا کا سب سے بڑا فارم ہاؤس، جو 49 ممالک سے بھی بڑا ہے
  • پنجاب میں موسم گرم اور خشک؛ بارش کے امکانات کتنے ہیں؟
  • سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پابندی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • پی ایس ایل 10کی افتتاحی تقریب کا راولپنڈی میں آغاز
  • پی ایس ایل 10: فاسٹ بولر احسان اللہ کس بڑی ٹیم کا حصہ بن گئے؟
  • کرش 4: پریانکا چوپڑا سالوں بعد دوبارہ ہریتک کے ساتھ نظر آئیں گی