Express News:
2025-01-23@19:00:58 GMT

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کمزور، روپیہ تگڑا

اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT

کراچی:

معاشی میدان میں بہترین اور قرض ملنے جیسے عوام کی امید کیوجہ سے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کی ملک میں خدمات فراہم کرنے والے ایک غیرملکی بینک 300ملین ڈالر کا تجارتی قرض حاصل کرنے کے علاوہ مشرق وسطی کے دو بینکوں سے ایک ارب ڈالر کا قرضہ ملنے کی اطلاعات اور جون 2025 تک 200ملین سے 250ملین ڈالر کے پانڈا بانڈز کے اجراء جیسے عوامل کے باعث ذرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو ایک پھر ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔

مارکیٹ ٹریژری بلوں کی کم ایلڈ پر نیلامی سے نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں مزید کمی سے معیشت میں ذرمبادلہ کی طلب بڑھنے، اڑان پاکستان پروگرام کے تحت برآمدات بڑھانے کی پالیسی سے درآمدی نوعیت کی ڈیمانڈ میں اضافے جیسے خدشات بھی ذرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پائے گئے۔

طلب محدود ہونے سے ڈیمانڈ اور سپلائی متوازن رہی جس سے کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔

انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 28پیسے کی کمی سے 278روپے 57پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن سپلائی میں بہتری آتے ہی مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 13پیسے کی کمی سے 278روپے 72پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 13پیسے کی کمی سے 281روپے 13پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مارکیٹ میں ڈالر کی

پڑھیں:

آسٹریلین اوپن ٹینس مینز سنگلز  کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

لاہور(این این آئی)جرمنی کے نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ٹو الیگزینڈر زیویروف ،ہسپانوی ٹینس سٹار اور ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ کارلوس الکاراز اورسربین ٹینس سٹار ،24 گرینڈ سلام ٹائٹلز کے فاتح نوویک جوکووچ اپنی پیش قدمی کو برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے۔27 سالہ جرمن ٹینس سٹار الیگزینڈرزیویروف نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں فرانسیسی حریف کھلاڑی یوگو ہمبرٹ کو شکست دی۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت میں قوتِ مدافعت کم کرنے والی خطرناک بیماری پھیلنے لگی
  • انٹربینک میں ڈالر 29 پیسے سستا ہوگیا
  • پنجاب میں پیپلزپارٹی کو پلاننگ کے تحت کمزور کیا گیا ہے: گورنر پنجاب
  • انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت بڑھ گئی
  • زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں آج ڈالر کتنا مہنگا ہوا؟
  • اس متنازع عمارت کو آخر ’لافانی‘ کیوں کہا جاتا ہے؟ جانیے
  • انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں تیزی
  • زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں کتنا اضافہ ہوا؟
  • آسٹریلین اوپن ٹینس مینز سنگلز  کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے