پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان رابطے بحال، ملاقات طے پاگئی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جمعیت علما اسلام کے درمیان رابطے بحال ہوگئے۔
جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی نے رابطہ کیا ہے اور ملاقات طے پاگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں عمران خان سے میری ملاقات کے معاملے پر پی ٹی آئی اور جے یو آئی میں مخالفت موجود ہے، مولانا فضل الرحمان
جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی وفد کی ملاقات آئندہ ہفتے پیر یا منگل کو ہوگی۔
مولانا فضل الرحمان اس وقت ڈیرہ اسماعیل خان میں ہیں، ان کی اسلام آباد واپسی پر یہ ملاقات ہوگی۔
ملاقات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پیغام مولانا فضل الرحمان تک پہنچایا جائےگا۔ اور اپوزیشن الائنس تشکیل دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائےگا۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے ختم کردیے ہیں اور اپوزیشن کو متحد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں ’پی ٹی آئی اور جے یو آئی آئین کو بچانے کے لیے مشترکہ جدوجہد کررہے ہیں‘
آج اڈیالہ جیل میں وکلا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ ہم اس جعلی حکومت کے خلاف گرینڈ قومی ایجنڈا پر کام کر رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پی ٹی آئی جے یو آئی رابطے بحال عمران خان ملاقات طے ملکی سیاست مولانا فضل الرحمان وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی جے یو ا ئی رابطے بحال ملاقات طے ملکی سیاست مولانا فضل الرحمان وی نیوز مولانا فضل الرحمان جے یو ا ئی پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
فضل الرحمان نے پارٹی پالیسی کیخلاف مائنز اینڈ منرلز بل کی حمایت کرنیوالوں سے جواب طلب کرلیا
ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں کچھ ممبران کا بل کی حمایت کرنا پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی ہے، جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نوٹس لے لیا ۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پارٹی پالیسی کیخلاف مائنز اینڈ منرلز بل کی حمایت کرنے والوں سے جواب طلب کرلیا۔ ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پارٹی بلوچستان اسمبلی سے پاس مائنز اینڈ منرلز بل کو مسترد کرتی ہے، بل کیخلاف سینٹ میں تحریک التواء جمع کرا دی گئی ہے۔ ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں کچھ ممبران کا بل کی حمایت کرنا پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی ہے، جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نوٹس لے لیا۔ اسلم غوری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے صوبائی جماعت کو حمایت کرنے والے اراکین اسمبلی سے جواب طلب کرنے کا حکم دے دیا، صوبائی جماعت سے جلد از جلد تحقیقات کر کے مرکزی جماعت کو رپورٹ دینے کیلئے کہا گیا ہے۔