وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عالمی بینک کے ساتھ شراکت داری فریم ورک سے 20 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری ہوگی، شراکت داری کا فریم ورک 10 سال پر محیط ہوگا۔

ورلڈ بینک کے کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ عالمی بینک نے ہائیڈل، توانائی اور اداروں میں اصلاحات سمیت کئی شعبوں میں تعاون کیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ آج ہونے والی اصلاحات دہائیوں پہلے ہونی چاہیے تھیں، عالمی بینک کا پاکستان کے سسٹم پر اعتماد ہے، اس نے پاکستان کے ہر شعبے میں تعاون کیا، شراکت داری فریم ورک سے آئی ٹی کے شعبے میں بھی ترقی ہوگی۔

معیشت کا پہیہ جام کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، وزیراعظم شہباز شریف

اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ملکی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے پُرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے سے فنڈز تعلیم، صحت اور دوسرے شعبوں کے لیے میسر ہوں گے، ہم مل کر پاکستان کو عظیم بنائیں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احد چیمہ نے کہا کہ شراکت داری فریم ورک کا حصہ بننا باعث افتخار ہے، 10 سال کا شراکت داری فریم ورک پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان اہمیت کا منصوبہ ہے، عالمی بینک 1950 سے پاکستان کو مختلف شعبوں میں تعاون فراہم کر رہا ہے، عالمی بینک شراکت داری فریم ورک کے تحت 20 ارب ڈالرز فراہم کرے گا، شراکت داری معاہدے سے غربت کا خاتمہ اور تعلیمی شعبے میں بہتری آئے گی۔

عالمی بینک کے نائب صدر نے کہا کہ شراکت داری فریم ورک کے تحت 6 شعبوں پر توجہ دی جا رہی ہے، عالمی بینک پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا،  فریم ورک 10 سال پر محیط ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: شراکت داری فریم ورک شہباز شریف عالمی بینک نے کہا کہ بینک کے

پڑھیں:

ملک میں اظہارِ رائے کی مکمل آزادی ہے، وزیرِ اعظم

وزیرِ اعظم شہباز شریف— فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں اظہارِ رائے کی مکمل آزادی ہے۔

اسلام آباد میں وزیرِ اعظم شہباز شریف سے پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ حکومت اور میڈیا کا باہمی اعتماد کا رشتہ ہے، حکومتی پالیسیوں پر میڈیا کی تعمیری تنقید گورننس کی بہتری کے لیے بہت ضروری ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ میڈیا کی تعمیری تنقید کا حکومت خیر مقدم کرتی ہے، حکومت میڈیا کے ریاست کا چوتھا ستون ہونے پر یقین رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اڑان پاکستان مقامی طور پر تیار کردہ ملکی ترقی کا منصوبہ ہے، منصوبے کو میڈیا اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے تعاون سے کامیاب بنائیں گے، پاکستان کی ترقی کی رفتار 2018ء پر جہاں روکی گئی وہیں سے دوبارہ شروع ہوچکی۔

دکھ کی اس گھڑی میں ترک عوام کے ساتھ ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔

شہباز شریف نے کہا کہ دوست اور برادر ممالک کے انتہائی مشکور ہیں جن کے تعاون سے ڈیفالٹ کے دہانے سے واپس آکر معاشی ترقی کی طرف گامزن ہوئے، چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ثمرات ملنا شروع ہو گئے، ملک میں مہنگائی کی شرح اور شرحِ سود میں کمی کا سہرا معاشی ٹیم کو جاتا ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ برآمدات میں اضافہ اور صنعتی و زرعی شعبے کی ترقی کاروبار دوست پالیسیوں کی بدولت ہے، ایف بی آر میں اصلاحات کا نفاذ بھرپور طریقے سے جاری ہے، ایف بی آر کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن پر کام تیزی سے جاری ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ کسٹمز کے نظام کی بہتری کے لیے فیس لیس اسیسمنٹ کا نظام شروع کیا جا چکا ہے، اس نظام سے محصولات میں اضافے، شفافیت اور کرپشن کے خاتمے میں معاونت ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات، چینی، کھاد اور آٹا وغیرہ کی اسمگلنگ روکنے سے خزانے کو فائدہ پہنچا، اللّٰہ کے فضل و کرم سے پاکستان کا عالمی منظر نامے پر تشخص بحال کیا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم نے قربانیاں دی ہیں، افواجِ پاکستان اور قوم دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کا افتتاح، ورلڈ بینک پاکستان میں 20 ارب ڈالر سرمایہ کاری کرے گا
  • پاکستان میں ترقی کی نئی راہیں:عالمی بینک کا 20 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان
  • ورلڈ بینک پاکستان میں 10 سال میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کرے گا، وزیراعظم
  • ملک میں اظہارِ رائے کی مکمل آزادی ہے، وزیرِ اعظم
  • عالمی بینک نے ہرشعبے میں پاکستان سے تعاون کیا ہے، وزیراعظم شہبازشریف
  • اسٹیٹ بینک کے ریویو میں شرح سود مزید کم ہونے کی توقع ہے، وزیراعظم شہباز شریف
  • اسٹیٹ بینک کے ریویو میں شرح سود مزید کم ہونے کی توقع ہے، وزیر اعظم
  • وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی عالمی شراکت کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
  • وزیر اعظم شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کے صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد