اس وقت آئی ایم ایف کی بالادستی ہے، رضا ربانی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
فائل فوٹو۔
پیپلز پارٹی کے رہنما رضا ربانی نے کہا ہے کہ اس وقت آئی ایم ایف کی بالادستی ہے۔ آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر اداروں کی نجکاری کی بات ہو رہی ہے، پیپلز پارٹی نے نجکاری کی ہمیشہ مخالفت کی، ڈٹ کر مخالفت کرے گی۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کہ قومی مفادات کے حامل اثاثوں کی نجکاری کی بات ہو تو پہلی نظر قومی ایئرلائن پر پڑتی ہے، ہم جانتے ہیں کہ کون قومی ایئرلائن اور روزویلٹ کو غصب کرنا چاہتے ہیں۔
سینئر پی پی رہنما نے کہا کہ او جی ڈی سی ایل کون سے خسارے میں ہے؟ اس کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے۔
انھوں نے کہا کہ پی پی پی کا نظریاتی سفر بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں جاری رہے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
بلاول بھٹو زرداری انٹراپارٹی الیکشن میں ایک بار پھر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین منتخب
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن کروادیے، بلاول بھٹو زرداری کو 4 سال کےلیے پارٹی کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات 12 اپریل کو سینٹرل سیکریٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوئے۔
پارٹی آئین کے مطابق عہدیداران کو چار سال کےلیے منتخب کیا گیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کو چیئرمین، ہمایوں خان کو سیکریٹری جنرل، ندیم افضل گوندل (چن) کو سیکریٹری اطلاعات اور آمنہ پراچہ کو سیکریٹری فنانس منتخب کیا گیا۔