وزیراعظم شہباز شریف کا ٹرمپ کو خط، امریکی صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خط لکھ دیا، جس میں انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکبا دی ۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 20 جنوری کو نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد کا باضابطہ خط بھیجا اور اس کے ساتھ ساتھ نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے بھی نئے امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو کو مبارکباد کا پیغام پہنچایا۔
اس سے قبل پیر کو نو منتخب امریکی صدر کی جانب سے حلف اٹھائے جانے کے بعد وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک ٹویٹ میں تہنیتی پیغام میں صدارتی عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی تھی۔
وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ ’وہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مل کرامریکا اور پاکستان کی دیرینہ شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے متمنی ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید لکھا تھا کہ یہ 2 عظیم ملک برسوں سے اپنے لوگوں کے لیے خطے میں امن اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کررہے ہیں اور ہم یہ تعاون مستقبل میں بھی جاری رکھیں گے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: عہدہ سنبھالنے پر شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ٹرمپ کو
پڑھیں:
ایران سے متعلق فیصلہ جلد کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ غیر منصفانہ تجارتی توازن پر کوئی ملک ٹیرف سے نہیں بچے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ٹیرف سے خاص طور پر چین نہیں بچے گا، جو ہم سے بدترین سلوک کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران سے متعلق فیصلہ جلد کریں گے۔ واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غیر منصفانہ تجارتی توازن پر کوئی ملک ٹیرف سے نہیں بچے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ٹیرف سے خاص طور پر چین نہیں بچے گا، جو ہم سے بدترین سلوک کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موبائل فونز پر ٹیرف کا اعلان جلد کریں گے لیکن اس میں تھوڑی لچک ہوگی۔ امریکی صدر کا مزید کہنا ہے کہ سیمی کنڈکٹر ٹیرف پر کچھ کمپنیوں کے لیے لچک ہوگی، لیکن ابھی یہ واضح نہیں ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیمی کنڈکٹرز پر ٹیرف کی شرح کا اعلان اگلے ہفتے کریں گے۔