Nawaiwaqt:
2025-01-23@18:21:32 GMT

پاکستان میں شعبان کے چاند سے متعلق پیشگوئی

اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT

پاکستان میں شعبان کے چاند سے متعلق پیشگوئی

کلائمٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر نے ملک میں شعبان کا چاند نظر آنے سے متعلق پیش گوئی کر دی۔کلائمٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق شعبان کے چاند کی پیدائش 29 جنوری کی شام 5بجکر 36منٹ پر ہو گی اور چاند 30 جنوری بروز جمعرات کو نظر آنے کا امکان ہے۔چاند دیکھنے کے دوران مطلع کہیں صاف اور کہیں بادل چھائے رہنےکا امکان ہے۔ڈیٹا سینیٹر کا کہنا ہے کہ غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 25 گھنٹے 4 منٹ ہو گی اور چاند نظر آنے کا دورانیہ غروب آفتاب کے بعد 57منٹ تک رہنےکا امکان ہے۔

واضح رہے کہ چاند دکھائی دینے کیلئے اس کی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل منظور کرلیا

وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ— فائل فوٹو

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل منظور کرلیا۔

وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ نے بل کو رشوت کے خاتمے اور لوگوں کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے ضروری قرار دیا ہے۔

انہوں نے اجلاس میں کہا کہ ڈیٹا ایک جگہ جمع ہونے کا تاثر غلط ہے، ادارے ڈیجیٹلائز ہو رہے ہیں لیکن سرکاری ادارے ڈیجیٹل نہیں ہونا چاہتے ہیں، اس کے لیے جنگ لڑنا پڑ رہی ہے۔

شارک مچھلیوں نے کاٹ کاٹ کر انٹرنیٹ کیبل کا ستیاناس کر دیا ہے: عمر ایوب کا طنز

تحریکِ انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ شارک مچھلیوں نے کاٹ کاٹ کر انٹرنیٹ کیبل کا ستیاناس کر دیا ہے۔

پی ٹی آئی کے رکن عمر ایوب نے بل کی مخالفت میں کہا کہ بتائیں ڈیٹا کیسے محفوظ رہے گا؟ ڈیٹا کا غلط استعمال کیسے روکا جائے گا؟ نادرا، پی ٹی اے میں ریٹائر فوجی جرنیل بیٹھے ہیں، آپ کے پروفیشنل کہاں ہیں؟

چیئر مین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کو فکس کریں ،ایک چیئر پرسن اور 4 ممبر صوبوں سے لیں۔

علاوہ ازیں شیر ارباب نے کہا کہ جب پیکا ایکٹ آیا تو اس کا نقصان ان کو ہوا جو اسے لائے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • شعبان المعظم کے چاند کی پیشگوئی کردی گئی
  • گوگل کا ’ہاف مون جنوری‘ کے نام سے ڈوڈل جاری
  • شعبان کے چاند کی پیشگوئی
  • کراچی: موسم خشک اور خنک رہنے کی پیشگوئی
  • قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل منظور کرلیا
  • اہم قانون سازی: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 24 جنوری کو بلائے جانے کا امکان
  • محکمہ موسمیات نے شعبان المعظم کے چاند کی پیش گوئی کردی
  • ماہرین فلکیات نے ماہ شعبان کے چاند کی رویت سے متعلق پیشن گوئی کر دی
  • ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی