کراچی:

اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ہوئی ہے اور مجموعی ذخائر کی سطح کم ہو کر 16 ارب 18 کروڑ 93 لاکھ ڈالر پر آگئی ہے۔

اسٹیٹ بینک سے جاری اعداد وشمار کے مطابق17  جنوری کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کا حجم 16 ارب 18 کروڑ 93 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا، کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 74 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

مرکزی بینک نے بتایا کہ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 27 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی کمی آئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مجموعی قومی ذخائر میں کمی سے سرکاری ذخائر بھی کم ہو کر11 ارب 44 کروڑ 87 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: زرمبادلہ کے لاکھ ڈالر

پڑھیں:

زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں کتنا اضافہ ہوا؟

کراچی:

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی پیش قدمی برقرار رہی اور روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ 

ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف اٹھاتے ہی نئی امریکی پالیسیوں سے عالمی سطح پر دیگر اہم کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر مضبوط ہونے، پاکستان میں خدمات فراہم کرنے والی غیرملکی کمپنیوں کی جانب سے منافع اور ڈیویڈنڈ کی اپنے ملکوں میں منتقلی کا حجم بڑھنے اور گذشتہ 6ماہ میں 114فیصد کے اضافے سے 1.215ارب ڈالر کی ترسیل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو بھی ڈالر کی پیش قدمی برقرار رہی۔

 ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سمبھالتے ہی چین سمیت دیگر ممالک کی درآمدات پر ڈیوٹی ٹیرف بڑھانے کی پالیسی اختیار کرنے، مقامی ریگولیٹر کی خریداری اور درآمدی نوعیت کی طلب بڑھنے سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی۔

ایک موقع پر ڈالر کی قدر 18پیسے کے اضافے سے 278روپے 83پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی تاہم کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 16پیسے کے اضافے سے 278روپے 81پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی عمرہ زائرین، بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے طلباء اور دوروں پر جانے والوں کی ڈیمانڈ برقرار رہنے کے باعث ڈالر کی قدر 07 پیسے بڑھ کر 281روپے 24پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں غیرملکی سرمایہ کاری 20فیصد بڑھ گئی ہے جبکہ جون 2025 تک پاکستان کی جانب سے 20کروڑ ڈالر مالیت کا پانڈا بانڈز کے اجراء اور آئندہ چند ماہ میں سعودی عرب سے ریکوڈک منصوبے میں سرمایہ کاری ڈیل مکمل ہونے جیسی مثبت اطلاعات کی گردش کے باوجود ڈالر کی اڑان دیکھی جارہی ہے۔ 

یہ اس امر کی نشاندہی کررہی ہے کہ معیشت میں زرمبادلہ کی طلب بتدریج بڑھ رہی ہے اور بیرونی ادائیگیوں کی ضروریات پوری کرنے کی غرض سے ڈالر کی خریداری ہورہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • صرف ایک ہفتے کے دوران ملک کے ڈالرز ذخائر میں ٹھیک ٹھاک کمی ہو گئی
  • ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 16ارب 18 کروڑ ڈالر سے زائد کی سطح پر پہنچ گئے
  • زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی، مجموعی حجم 16.18 ارب ڈالر تک محدود
  • نیپرا میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر
  • سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے، فی تولہ 2 لاکھ 87 ہزار 450 روپے تک پہنچ گیا
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج، کاروبار کے آغاز پر 138 پوائنٹس کا اضافہ
  • زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں کتنا اضافہ ہوا؟
  • رواں ماہ شرح سود میں کتنی کمی متوقع؟ سابق گورنر اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر297 پوائنٹس کا اضافہ