عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کے بعد میڈیا پر کیا گزری؟ ایچ آر سی پی کی رپورٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
اسلام آ باد/ اسلام آباد:
انسانی حقوق کمیشن پاکستان (ایچ آر سی پی) نے ملک میں میڈیا کی صورت حال پر اپنی تجزیاتی رپورٹ جاری کی ہے، جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف 2022 میں ہونے والی کامیاب عدم اعتماد کے بعد میڈیا کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا ہے۔
ایچ آر سی پی نے اپنی تازہ ترین رپورٹ ‘سخت سزائیں: 2022–24 میں اظہارِ رائے کی صورت حال’ جاری کی ہے، جس میں ملک میں میڈیا کی آزادی کے موجودہ حالات کا جائزہ لیا گیا ہے۔
ایچ آر سی پی کی رپورٹ صحافی مہیم مہر نے تحریر کی ہے، جس میں اپریل 2022 میں سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کے ووٹ کے بعد سے پیدا ہونے والی صورت حال کا تجزیہ کیا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ رپورٹ کے نتائج ایک پریشان کن تصویر پیش کرتے ہیں، کچھ حصوں پر سخت پابندیاں عائد ہیں جبکہ دیگر کو مکمل آزادی حاصل ہے، جس سے بیانیے کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں صحافیوں کے قتل، جبری گمشدگیوں، مخصوص "پریس ایڈوائس" اور ڈیجیٹل آزادی کو محدود کرنے کے لیے بنائے گئے قوانین کے بارے میں انکشاف کیا گیا ہے۔
ایچ آر سی پی نے کہا کہ تاہم، ریاستی سنسرشپ کے باوجود، ڈیجیٹل میدان ایک متبادل آواز کے طور پر ابھررہا ہے جو روایتی طاقت کے ڈھانچے کو چیلنج کر رہا ہے اور اسی دوران، روایتی میڈیا پر کم ہوتا اعتماد کارپوریٹ مفادات، متشدد گروہوں اور اسٹیبلشمنٹ کے چند عناصر نے اپنے فائدے کے لیے استعمال کیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ سنسرشپ نے خود ایک وسیع قومی بحث کو جنم دیا ہے، جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ پاکستان کے عوام آزادی سے بات کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔
ایچ آر سی پی نے کہا ہے کہ یہ رپورٹ آزادی اظہار کو درپیش خطرات کی نشان دہی کے ساتھ ساتھ اس کی حفاظت کی فوری ضرورت پر زور دیتی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایچ آر سی پی صورت حال گیا ہے
پڑھیں:
آئی پی ایل میں جرمانوں کا سلسلہ جاری، سابق فاسٹ بولر زد میں آگئے
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں دہلی کیپیٹلز کے بولنگ کوچ مناف پٹیل پر راجھستان رائلز کے خلاف میچ میں آئی پی ایل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر میچ فیس کا 25 جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دے دیا گیا۔
بدھ کے روز ہونے والے میچ میں دہلی کیپیٹلز نے سنسنی مقابلے کے بعد راجھستان رائلز کو سپر اوور میں شکست دی۔
آئی پی ایل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بھارت کے سابق فاسٹ بولر نے لیگ کے قواعد و ضوابط کے آرٹیکل 2.20 کی لیول 1 کی خلاف ورزی کا اعتراف کیا، جو کہ اسپرٹ آف دی گیم سے تعلق رکھتا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ دہلی کیپیٹلز کے بولنگ کوچ مناف پٹیل پر ان کی میچ فیس کا 25 فی صد جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا ہے۔