جوڈیشل کمیشن کی سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کیلئے 12 ناموں کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
جوڈیشل کمیشن کی سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کیلئے 12 ناموں کی منظوری WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کے لیے 12 ناموں کی منظوری دیدی۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین سپریم جوڈیشل کمیشن جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس ہوا، سندھ ہائیکورٹ میں 12 ایڈیشنل ججوں کی تعیناتی کے لیے 46 ناموں پر غور کیا گیا جبکہ جوڈیشل کمیشن کو بھیجے گئے ناموں میں 6 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور 40 وکلا کے نام شامل تھے۔
ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کے لیے 12 ناموں کی منظوری دے دی گئی۔ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں تسنیم سلطانہ اور محسن شاہوانی کو سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل جج بنانے کی منظوری دے دی گئی، اس کے علاوہ عثمان علی ہادی اور نثار بھبھرو کو سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل جج بنانے کی منظوری دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جعفر رضا اور حسن اکبر کو سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل جج بنانے کی بھی منظوری دی گئی جبکہ عبدالحامد اور جان علی جونیجو کو سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل جج بنانے کی منظوری دی گئی۔ذرائع کے مطابق میراں محمد شاہ اور علی حیدر ادا کو سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل جج بنانے کی منظوری دی گئی، اس کے علاوہ ریاضت علی اور فیاض الحسن شاہ کو سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل جج بنانے کی منظوری دی گئی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کے لیے 2 ناموں کی منظوری دی تھی جبکہ بلوچستان ہائیکورٹ کے لیے تین ناموں پر اتفاق کیا تھا۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کو سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل جج بنانے کی منظوری دی گئی سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز ناموں کی منظوری ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے لیے
پڑھیں:
اسلام آباد اور بلوچستان ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا
اسلام آباد (وقائع نگار+ نوائے وقت پورٹ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو نئے ایڈیشنل ججز جسٹس راجہ انعام امین منہاس اور جسٹس محمد اعظم خان نے حلف اٹھا لیا۔ ججز کا نیا ڈیوٹی روسٹر بھی جاری کر دیا گیا۔ گذشتہ روز منعقدہ تقریب میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے دونوں نئے ججز سے حلف لیا، اس موقع پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز، جوڈیشل افسران، اسلام آباد بار کونسل، اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن، سینئر وکلاء اور دیگر نے شرکت کی۔ حلف اٹھانے کے بعد دونوں نئے ججز جسٹس راجہ انعام امین منہاس اور جسٹس محمد اعظم خان نے باقاعدہ طور پر اپنے اپنے فرائض کی ادائیگی شروع کر دی اور کیسز کی سماعت بھی کی۔ ادھر نئے ججز کی حلف برداری کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ رجسٹرار آفس نے نیا ڈیوٹی روسٹر بھی جاری کر دیا، چیف جسٹس عامر فاروق کی منظوری کے بعد جاری ججز ڈیوٹی روسٹر کے مطابق رواں ہفتہ منگل سے جمعہ تک 5 ڈویژن بنچز اور 10 سنگل بنچز موجود ہوں گے، نئے روسٹر کے مطابق ڈویژن بنچ نمبر 1 میں چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس انعام امین منہاس، ڈویژن بنچ نمبر 2 میں جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان، ڈویژن بنچ نمبر 3 جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز، ڈویژن بنچ نمبر 4 میں جسٹس طارق جہانگیری اور جسٹس اعظم خان جبکہ ڈویژن بنچ نمبر 5 میں جسٹس بابر ستار اور جسٹس ارباب محمد طاہر شامل ہوں گے۔ دو ایڈیشنل ججز کی تقرری کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔ دوسری جانب بلوچستان ہائیکورٹ میں بھی ایڈیشنل ججز کی تقریب حلف برداری منعقد کی گئی جس میں تین ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ نے ایڈیشنل ججز سے عہدے کا حلف لیا۔ حلف اٹھانے والے ججز میں آصف ریکی، ایوب ترین اور نجم الدین مینگل شامل ہیں۔ ایڈیشنل ججز کی تقرری کے بعد بلوچستان ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد 14 ہو گئی ہے۔