WE News:
2025-01-23@18:26:53 GMT

سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کی مدت میں 6 ماہ کی توسیع

اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT

سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کی مدت میں 6 ماہ کی توسیع

سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کی مدت میں 6 ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔

جوڈیشل کمیشن اجلاس کے جاری اعلامیے کے مطابق اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ میں 12 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی کثرت رائے سے منظوری دی گئی ہے، اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کی مدت میں بھی 6 ماہ کی توسیع کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا وجہ ہے کہ خواتین کو جوڈیشل کمیشن میں برابر کی نمائندگی نہیں دی گئی، جسٹس محسن اختر کیانی

چیئرمین سپریم جوڈیشل کمیشن جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کے لیے ناموں پر مشاورت ہوئی۔

اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ میں 12 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی اور سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کی مدت میں 6 ماہ کی توسیع کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں سنیم سلطانہ اور خالد حسین کو سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل جج لگانے کی منظوری دے دی گئی۔ اس کے علاوہ عثمان علی ہادی، نثار بھبھرو، جعفر رضا اور حسن اکبر کے ناموں کی منظوری دی گئی ہے۔

 جوڈیشل کمیشن نے عبدالحامد، جان علی جونیجو، میراں محمد شاہ، علی حیدر، ریاضت علی، فیاض الحسن شاہ کو سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل جج تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی نامزدگی، پاکستان تحریک انصاف اور وکلا برادری کیا سوچ رہی ہے؟

سندھ ہائیکورٹ میں 12 ایڈیشنل ججوں کی تعیناتی کے لیے 46 ناموں پر غور کیا گیا۔ جوڈیشل کمیشن کو بھیجے گئے ناموں میں 6 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور 40 وکلا کے نام شامل تھے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کے لیے دو ناموں کی منظوری دی تھی، جبکہ بلوچستان ہائیکورٹ کے لیے تین ناموں پر اتفاق کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news آئینی بینچ ایڈیشنل ججز پاکستان جوڈیشل کمیشن سندھ ہائیکورٹ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایڈیشنل ججز پاکستان جوڈیشل کمیشن سندھ ہائیکورٹ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل میں سندھ ہائیکورٹ سندھ ہائیکورٹ میں سندھ ہائیکورٹ کے بینچ کی مدت میں جوڈیشل کمیشن ماہ کی توسیع ایڈیشنل ججز کی منظوری اجلاس میں کے لیے گئی ہے

پڑھیں:

سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار نذر عباس کو عہدے سے ہٹا دیا

سپریم کورٹ آف پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل سنگین غلطی کے مرتکب ہوئے، ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نے آئینی بینچ کا مقدمہ ریگولر بینچ کے سامنے سماعت کے لیے مقرر کیا۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، ایڈیشنل رجسٹرار ایڈمن نے نذر عباس کو او ایس ڈی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ اعلامیہ کے مطابق ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس سنگین غلطی کے مرتکب ہوئے، ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نے آئینی بینچ کا مقدمہ ریگولر بینچ کے سامنے سماعت کے لیے مقرر کیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل رجسٹرار کے ایسا کرنے سے سپریم کورٹ اور فریقین کے وقت اور وسائل کا ضیاع ہوا، رجسٹرار سپریم کورٹ کو معاملے کو دیکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز عدالت نے آئینی اور ریگولر بینچز کے اختیارات سے متعلق کیس مقرر نہ کیے جانے پر ایڈیشنل جوڈیشل رجسٹرار کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا جبکہ  آئینی بینچز اور ریگولر بینچز کے اختیارات کے معاملے پر جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • جوڈیشل کمیشن کی سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کیلئے 12 ناموں کی منظوری
  • سندھ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کے لیے 12 ناموں کی منظوری
  • سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کیلئے 12 ناموں کی منظوری
  • جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کے لیے 12 ناموں کی منظوری دیدی
  • سندھ ہائیکورٹ کے لیے ایڈیشنل ججز کی تقرری، 46 ناموں کی فہرست سامنے آ گئی
  • سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتیوں کیلیے جوڈیشل کمیشن اجلاس آج ہوگا
  • سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کو عہدے سے ہٹادیا
  • سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کو عہدے سے ہٹا دیا
  • سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار نذر عباس کو عہدے سے ہٹا دیا