ریلوے میٹریل چوری کی بڑی واردات ناکام بنا دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
ریلویز پولیس نے ریلوے میٹریل چوری کرنے کی بڑی واردات ناکام بنا دی۔ریلویز پولیس کے مطابق لاہور میں ریلویز پولیس مغلپورہ نے ریلوے مٹیریل چوری کی بڑی واردات ناکام بنادی۔ ملزمان ریلوے الیکٹرک ڈپو ورکشاپس سے جنریٹر کے پرزے اور قیمتی کاپر وائر چوری کرکے لےجاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ اے ایس آئی رفیق ڈوگر نے ساتھی ملازمان کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا۔ریلویز پولیس کے مطابق ملزمان عبد الوہاب، شاہد اختر اور سجاد حسین مغلپورہ کے رہائشی ہیں۔ ملزمان ریلوے الیکٹرک ڈپو کی دیوار پھلانگتے ہوئے گرفتار کئے۔ ملزمان تقریباً 60 کلو ریلوے مٹیریل پلاسٹک بیگز میں لے جارہے تھے .
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
فیصل آباد، طلبہ نے صاحبزادہ حامد رضا کی گرفتاری کی کوشش ناکام بنادی
فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سنی اتحاد کونسل کے سربراہ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان صاحبزادہ حامد رضا کی گرفتاری کی کوشش طلبا نے ناکام بنادی۔ فیصل آباد میں پولیس صاحبزادہ حامد رضا کو گرفتار کرنے جامعہ رضویہ پہنچی تو طلبا ڈھال بن گئے اور انہوں نے مدرسے کے دروازے بند کر لیے۔ پولیس نے صاحبزادہ حامد رضا کی گرفتاری کے حوالے سے بتایا تو سنی اتحاد کونسل کے سربراہ نے بتایا کہ انہوں نے تمام کیسز میں عدالتوں سے ضمانتیں حاصل کی ہوئیں ہیں۔ترجمان حامد رضا کے مطابق پولیس نے نہیں بتایا کہ کس کیس میں گرفتار کرنے آئے تاہم کچھ دیر بعد پولیس کی بھاری نفری گرفتاری کے بغیر جامعہ رضویہ سے روانہ ہوگئی۔