ملک میں فرعون بن کر گھومنے والے عالمی سطح پر مسلسل اپنی تذلیل کروا رہے ہیں
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جنوری 2025ء) رہنماء پی ٹی آئی مسرت چیمہ نے کہا ہے کہ ملک میں فرعون بن کر گھومنے والے عالمی سطح پر مسلسل اپنی تذلیل کروا رہے ہیں، امریکی عہدیدار میٹنگ ختم ہونے کے بعد ان کو آئینہ دکھا دیتے ہیں۔ پریس ریلیز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں فرعون بن کر گھومنے والے بین الاقوامی سطح پر مسلسل اپنی تذلیل کروا رہے ہیں ۔
اس امر کا اظہار انہوں نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر ) پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکی کانگریس مین جو ولسن سے ملاقات پر ردعمل کاا ظہار کرتے ہوئے کیا ۔ جو ولسن نے وزیر داخلہ سے ملاقات کے بعد ''فری عمران خان '' کی پوسٹ کی تھی ۔(جاری ہے)
مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پوری دنیا کو پتہ ہے کہ یہ لوگ اپنی اپنی عوام میں نفرت کا استعارہ ہیں اسی لئے یہ جس بھی امریکی عہدیدار سے ملتے ہیں وہ میٹنگ ختم ہونے کے بعد انکو آئینہ دکھا دیتے ہیں۔
ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ پارٹی اور عمران خان کا ساتھ نظریے پر دیا ہے نظریہ کسی عہدے کا محتاج نہیں ہوتا ۔ جو میری ذمہ داری بانی پی ٹی آئی نے لگائی ہے وہ میں ہمیشہ کی طرح بغیر کسی عہدے کے بھی نبھائوں گی ۔ بھری عدالت میں بانی پی ٹی آئی نے مجھے جو عزت بخشی وہ میرے لیے کافی ہے ،میری کسی سے کوئی لڑائی ہے نہ مقابلہ ہے ، مشال بھی اپنا کام جاری رکھے گی جو وہ کر رہی ہیں مگر جو ذمہ داری بانی پی ٹی آئی نے میری لگائی ہے وہ میں انشااللہ بغیر کسی حیل وحجت کے بخوشی انجام دونگی ۔ مسرت چیمہ نے مزید کہا کہ ہم نے مل کے عمران خان کے نظریے پر کام کرنا ہے وہ ہمارا فرض میں نبھائوں گی ۔ انسان عہدے اور مرتبے سے نہیں اپنے کام سے پہچانا جاتا ہے سو مقصد اور منزل ایک ہے ۔ میرا مقصد بشریٰ بی بی اور عمران خان کا دفاع ہے نہ کہ آپس میں خدانخواستہ لڑائی۔ وہ بھی کسی عہدے اور ٹائیٹل کیلئے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پی ٹی آئی چیمہ نے نے کہا
پڑھیں:
پاکستان کا دورہ کرنے والے امریکی وفد نے عمران خان کا ذکر تک نہیں کیا، ایاز صادق
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے بتایا کہ میں نے امریکی وفد سے ملاقات میں بیرسٹر گوہر اور چیف وہپ عامر ڈوگر کو ڈنر پر بلایا تھا، پی ٹی آئی کے عاطف خان اور ڈاکٹر امجد کو نہیں بلایا تھا جس کا ثبوت موجود ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان کا دورہ کرنے والے امریکی ارکان کانگریس نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ذکر تک نہیں کیا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے بتایا کہ میں نے امریکی وفد سے ملاقات میں بیرسٹر گوہر اور چیف وہپ عامر ڈوگر کو ڈنر پر بلایا تھا، پی ٹی آئی کے عاطف خان اور ڈاکٹر امجد کو نہیں بلایا تھا جس کا ثبوت موجود ہے، یہ موقع تھا کہ پی ٹی آئی رہنما امریکیوں سے بیٹھ کر بات کرتے جن سے وہ مدد مانگتے ہیں۔ ایاز صادق کے مطابق پاکستان کا دورہ کرنے والے امریکی ارکان کانگریس نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ذکر تک نہیں کیا، تینوں امریکی ارکان کانگریس نے کہا کہ ان کا پاکستان کی اندرونی سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے بتایا کہ ترکیہ نے غزہ کی صورت حال پرکانفرنس رکھی ہے، اس میں چند اسپیکرز کو بلایا گیا ہے، غزہ پر کانفرنس میں شرکت کروں گا اور پاکستان کا مؤقف پیش کروں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جیسے ہم کشمیر کی بات کرتے ہیں ویسےہی فلسطین کی بات کر رہے ہیں، فلسطین میں بچے اور عورتیں شہید ہو رہے ہیں، مسلم امہ وہ کردار ادا نہ کر سکی جو کرنا چاہیے تھا۔