بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2025ء)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت سے جاری مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا۔انہوںنے کہاکہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بیرسٹر گوہر نے کہاکہ حکومت نے 7 روز میں کمیشن بنانا تھا لیکن کوئی اعلان نہیں ہوا لہٰذا بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ آج تک کمیشن نہیں بنا اس لیے بانی نے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا، بانی پی ٹی آئی سے میری اور باقی وکلاء کی ملاقات ہوئی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ کمیشن نہیں بنایا لہٰذا مذاکرات ختم کرتے ہیں۔بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا مذاکرات کے مزید راؤنڈز نہیں ہوں گے۔(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ حکومت اعلان کرتی لیکن ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر جدوجہد شروع کریں گے، ہم آئین اور قانون کے مطابق اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور آزاد عدلیہ اور 26ویں ترمیم کے خلاف کوشش کریں گے۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ بانء پی ٹی آئی کہہ چکے ہیں ہمیں کسی بیرون ملک کی مدد کا انتظار نہیں ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نے مذاکرات ختم کرنے کا بانی پی ٹی ا ئی نے بیرسٹر گوہر کا اعلان نے کہاکہ نے کہا
پڑھیں:
عمران خان کا حکومت سے جاری مذاکرات ختم کرنے کا اعلان
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراظم عمران خان نے حکومت سے جاری مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہے کہا مذاکرات کے مزید راؤنڈز نہیں ہوں گے۔
بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان نے مذاکرات ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے 7 روز میں کمیشن بنانا تھا، لیکن کوئی اعلان نہیں ہوا لہٰذا عمران خان نے مذاکرات ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔