اسلام آباد:عالمی بینک نے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کا افتتاح کرتے ہوئے پاکستان میں 20 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے، جس سے ملک میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔

وفاقی دارالحکومت اس حوالے سے منعقدہ تقریب کے دوران وزیرِاعظم شہباز شریف نے عالمی بینک کے تعاون سے 10 سالہ شراکت داری منصوبے کا آغاز کیا۔ اس منصوبے کے تحت پاکستان میں 20 ارب ڈالر کی خطیر سرمایہ کاری کی جائے گی، جس کا مقصد ملک میں بنیادی ڈھانچے، تعلیم، صحت، اور موسمیاتی تبدیلی جیسے اہم شعبوں میں ترقی کو فروغ دینا ہے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عالمی بینک کی مستقل حمایت کو سراہا اور کہا کہ یہ شراکت داری پاکستان کے نظام پر عالمی بینک کے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس فریم ورک میں 6 کلیدی شعبوں کو شامل کیا گیا ہے، جن میں توانائی، آئی ٹی، اور ہائیڈل منصوبے شامل ہیں۔

وزیرِاعظم نے اس پروگرام کو قومی ترقی کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ عوامی اور نجی شراکت داری کے ذریعے نہ صرف معیشت مستحکم ہوگی بلکہ پاکستان ترقی کی نئی بلندیوں کو بھی چھوئے گا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: عالمی بینک

پڑھیں:

ورلڈ بینک پاکستان میں 10 سال میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کرے گا، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ورلڈ بینک کے ساتھ پاکستان کی شراکت داری مضبوط ہے، ورلڈ بینک اگلے 10 سال میں پاکستان میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

پاکستان میں ورلڈ بینک کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج پاکستان کی تاریخ کا اہم اور خوشی کا دن ہے، ورلڈ بینک کے ساتھ طویل مدتی فریم ورک کا افتتاح کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے ایف بی آر افسران کے لیے اہم پیکیج کی منظوری دے دی

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عالمی بینک کے ساتھ پاکستان کی مضبوط شراکت داری ہے، عالمی بینک کا پاکستان کے نظام پر اعتماد ہے، عالمی بینک نے ہرشعبے میں پاکستان کے ساتھ تعاون کیا ہے اور ہائیڈرل توانائی کے اداروں میں اصلاحات سمیت کئی شعبوں میں تعاون کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک کے ساتھ شراکت داری فریم ورک 10 سال پر محیط ہوگی، عالمی بینک آئندہ 10 سال میں پاکستان میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا،شراکت داری فریم ورک سے آئی ٹی کے شعبے میں بھی ترقی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ بینک نے فلڈ ریلیف کے لیے 45 کروڑ ڈالر کا اضافی قرضہ منظور کرلیا

ان کا کہنا تھا کہ جو اصلاحات آج ہورہی ہیں وہ برسوں پہلے ہوجانی چاہیے تھیں، اصلاحات سے اداروں میں کرپشن ختم ہوگی، کرپشن کے خاتمے سے فنڈز تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں کو میسر ہوں گے، ورلڈ بینک کے ساتھ شراکت داری فریم ورک میں 6 شعبوں پر توجہ دی گئی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں جو آفت 2022 میں پاکستان میں آئی تھی وہ بھی اس پروگرام کا حصہ ہے، اس کے علاوہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ بھی اس پروگرام کا حصہ ہیں جب کہ 20 ارب ڈالر کے ساتھ پرائیویٹ انویسٹمنٹ کی بھی حوصلہ افزائی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں بنیادی پالیسی پر اتفاق رائے کے لیے ورلڈ بینک کے نئے پروگرام کا آغاز

شہباز شریف نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ جس محنت کے ساتھ یہ پروگرام تشکیل پایا ہے، اسی محنت اور جذبے کے ساتھ اس پر عمل پیرا ہوں گے تو پاکستان یقیناً بلندیوں کو چھوئے گا اور پاکستان عظیم بنے گا اور ملکر پاکستان کو عظیم بنائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news شہباز شریف کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک ورلڈ بینک وزیراعظم

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی عالمی برادری کو بلوچستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
  • عالمی بینک سے 20 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری ہوگی، وزیر اعظم شہباز شریف
  • کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کا افتتاح، ورلڈ بینک پاکستان میں 20 ارب ڈالر سرمایہ کاری کرے گا
  • ورلڈ بینک پاکستان میں 10 سال میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کرے گا، وزیراعظم
  • اے آئی منصوبے کے لیے سرمایہ کاری کے لیے جس رقم کا وعدہ کیا گیا وہ اصل میں موجود نہیں. ایلون مسک
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مصنوعی ذہانت کے بنیادی ڈھانچے کے لیے نجی شعبے کی جانب سے 500 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
  • سعودی کمپنی منارامنرلز پاکستان کے ریکوڈک منصوبے میں سرمایہ کاری کیلئے تیار
  • وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی عالمی شراکت کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
  • سعودی کمپنی ’منارا منرلز‘ پاکستان کے ریکوڈک منصوبے میں سرمایہ کاری کیلئے تیار