توانائی کے ماحول دوست منصوبوں کی طرف تیزی سے منتقل ہونا اشد ضروری ہے،قاسم نوید قمر
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2025ء)وزیرِ اعلی سندھ کے معاونِ خصوصی برائے سرمایہ کاری اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سید قاسم نوید قمر نے گزشتہ روز ڈیووس سوئٹزر لینڈ میں منعقدہ ورلڈ اکنامک فورم میں پینل ڈسکشن کے دوران کہا کہ توانائی کے ماحول دوست منصوبوں کی جانب منتقلی ہی دنیا میں فوسل فیول کی پیدا کردہ ماحولیاتی تباہ کاریوں سے بچاؤ کا راستہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ توانائی کے ماحول دوست منصوبوں کی جانب منتقلی کیلئے دنیا بھر کی حکومتوں کو ساتھ ملکر کام کرنا ہوگا۔ سید قاسم نوید قمر نے کہا کہ دنیا میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے سبب پاکستان اور بالخصوص سندھ صوبہ بہت بری طرح متاثر ہوا ہے تاہم سندھ حکومت نے صوبے کے سیلاب متاثرین کے لئے 21 لاکھ نئے اور پختہ گھروں کی تعمیر کا جو عظیم منصوبہ شروع کیا ہے یہ بجا طور پر اپنی نوعیت کا ایک منفرد فلیگ شپ منصوبہ ہے۔(جاری ہے)
سید قاسم نوید قمر نے پینل ڈسکشن کے دوران بتایا کہ محکم سرمایہ کاری سندھ کا ادارہ سندھ انٹر پرائز ڈیویلپمنٹ فنڈ(ایس ای ڈی ایف)صوبے بھر میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کرنے والوں کی مالی معاونت اور تیکنیکی سہولیات کی فراہمی کے لئے کام کررہا ہے جس سے نوجوانوں، خواتین اور دیگر گھریلو مصنوعات بنانے والوں کی حوصلہ افزائی ہورہی ہے اور لوگ اپنے ہنر ، تجربے اور زہانت کے بل بوتے پر اپنا روزگار خود حاصل کرنے کے قابل ہورہے ہیں۔گفتگو کے دوران سید قاسم نوید قمر نے کہا کہ سندھ حکومت کے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ماڈل نے صوبے میں نجی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کی ہے اور اس ماڈل کی وجہ سے نجی سرمایہ کاری ، ترقیاتی منصوبوں کی افزائش اور روزگار کے مواقع بڑھے ہیں۔وزیر اعلی سندھ کے معاونِ خصوصی برائے سرمایہ کاری و پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سید قاسم نوید قمر کے ہمراہ ڈیووس اکنامک فورم میں سیکریٹری سرمایہ کاری سندھ راجہ خرم شہزاد ، سندھ پیپلز ہاسنگ اسکیم کے پراجیکٹ ڈائریکٹر اور سیکریٹری خوراک خالد محمود شیخ، سندھ انٹر پرائز ڈیویلپمنٹ فنڈ کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر خضر پرویز اور سندھ اکنامک زون اتھارٹی کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر فیصل مجیب بھی شرکت کررہے ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سید قاسم نوید قمر نے سرمایہ کاری منصوبوں کی کہا کہ
پڑھیں:
سندھ بلڈنگ ،ڈی جی کے احکامات، وسطی میں انہدامی کاروائیوں میں تیزی
بلڈنگ انسپکٹر اورنگزیب علی خان کے حفاظتی پیکیج میںشامل عمارتیں انہدام سے تاحال محفوظ
ناظم آباد نمبر 2پلاٹ نمبر C 9/4اور D 3/8پر انہدام نہ ہونے کی گارنٹی، انتظامیہ بے بس
ڈی جی اسحق کھوڑو سے محفوظ عمارتوں پر موقف لینے کے لئے رابطے کی کوشش ، موقف نہ مل سکا
ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی محمد اسحاق کھوڑو کے سخت احکامات کی روشنی میں وسطی میں جاری غیر قانونی تعمیرات کے خلاف انہدامی کاروائیوں کا سلسلہ تیز کردیا گیا ہے مگر دلچسپ امر یہ ہے کہ بلڈنگ انسپکٹر اورنگزیب علی خان کے حفاظتی پیکیج میں تعمیر ہونے والی عمارتوں کو انہدام سے محفوظ رکھنے کی ضمانت دے دی گئی ہے۔ اس وقت بھی ناظم آباد نمبر 2کے پلاٹ نمبر C9/4 اور D3/8پر جاری تعمیرات کے خلاف کارروائی کرنے میں انتظامیہ بے بس دکھائی دیتی ہے ۔جرأت سروے ٹیم کی جانب سے انہدام سے محفوظ رہنے والی عمارتوں پر موقف لینے کے لئے ڈی جی سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر رابطہ ممکن نہ ہو سکا۔