اسلام آباد:  وزیرتوانائی اویس احمد خان لغاری نے سویڈش اور یورپی یونین گرین فنڈز کو دعوت دی ہے کہ وہ پاکستان میں موجودہ ایندھن پر چلنے والی گاڑیوں کو الیکٹرک گاڑیوں میں تبدیل کرنے کے لیے تکنیکی اور مالی معاونت فراہم کریں
وزیرتوانائی نے سویڈش گرین فنڈ کو دعوت دی کہ وہ پاکستان میں چھوٹی گاڑیوں کو الیکٹرک ٹیکنالوجی میں تبدیل کرنے میں مدد کرے، خاص طور پر حالیہ حکومتی اقدام کے بعد جس میں الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز کے ٹیرف میں تاریخی کمی کی گئی ہے۔
یہ تجویز وفاقی وزیر نے سویڈن کی پاکستان میں سفیر محترمہ الیگزینڈرا برگ وان لنڈے سے ملاقات میں دی۔
وفاقی وزیر نے تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اس وقت 3 کروڑ سے زائد موٹر سائیکلیں ہیں، جنہیں الیکٹرک گاڑیوں میں تبدیل کرنے کے لیے سویڈش اور یورپی یونین گرین فنڈز پاکستانی بینکوں کے ذریعے سود سے پاک قرضے فراہم کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کم آمدنی والے افراد قرض واپس کرنے میں بہت اچھے ہوتے ہیں اور پاکستانی بینکوں کے پاس ایک مضبوط نظام موجود ہے۔
پاکستان میں توانائی کے موجودہ ذرائع اور قابل تجدید توانائی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اویس لغاری نے بتایا کہ گزشتہ سال ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار کا 55 فیصد قابل تجدید ذرائع سے حاصل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان قابل تجدید توانائی کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے اور اس سلسلے میں پاور ڈویژن ایسی پالیسیاں تشکیل دے رہا ہے جو صارفین کے لیے سستی اور پائیدار بجلی کو ممکن بنائیں۔
وفاقی وزیر نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان اس وقت انڈیکیٹو جنریشن کپیسٹی ایکسپینشن پلان (IGCEP) کا جائزہ لے رہا ہے تاکہ قومی گرڈ میں توانائی کو کم ترین لاگت کے اصول پر شامل کیا جا سکے اور ملک کے وسائل کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جا سکے۔
سویڈش سفیر نے کہا کہ گزشتہ سال پاکستان اور سویڈن کے درمیان 75 سالہ سفارتی تعلقات منائے گئے، جو ہمارے مضبوط اور گہرے تعلقات کی عکاسی کرتے ہیں۔
انہوںنے  کہا کہ پاکستان میں کام کرنے والی سویڈش کمپنیاں قابل اعتماد گرین انرجی سپلائی حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں اور سویڈن اس حوالے سے پاکستان کو تکنیکی اور ٹیکنالوجیکل معاونت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ٹیکسٹائل سیکٹر یورپی یونین کی برآمدات کا اہم حصہ ہے۔ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے قابل تجدید توانائی کے حصول کے لئے سویڈن تکنیکی معاونت فراہم کر سکتا ہے۔
سویڈن کی قابل تجدید توانائی میں قیادت کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سویڈن اپنی 70 فیصد توانائی قابل تجدید ذرائع سے پیدا کرتا ہے، جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ اقتصادی ترقی اور گرین انرجی بیک وقت ممکن ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: قابل تجدید توانائی یورپی یونین پاکستان میں کہ پاکستان نے کہا کہ انہوں نے کے لیے

پڑھیں:

ٹرمپ کی ٹیرف اور ٹیکس پالیسی پر یورپی یونین کا ردعمل آگیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیرف اور ٹیکس پالیسی پر یورپی یونین کے اقتصادی کمشنر نے کہا ہے کہ اقتصادی مفادات کے دفاع کی ضرورت پڑی تو ہم تیار ہیں۔

امریکی صدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے پچھلے دور میں عائد پابندیوں کا مناسب جواب دیا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ تجارتی تنازع کی قیمت امریکا سمیت سب کو چکانا ہوگی۔ یورپی یونین میکسیکو کے ساتھ ٹریڈ ڈیل مضبوط کرنے کا اعلان پہلے ہی کر چکا ہے۔

دوسری جانب یورپی یونین نے ملائیشیا کے ساتھ بھی فری ٹریڈ ڈیل پر مذاکرات بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کو تکنیکی اور ٹیکنالوجیکل معاونت فراہم کرنے کو تیار ہیں، سویڈن
  • یورپی یونین میں توانائی کے زرائع کے طور پر شمسی توانائی نے کوئلے کو پیچھے چھوڑ دیا
  • روس پر یو کرین کے خلاف جنگ کرنے کی وجہ سے مزید پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں.صدر ٹرمپ
  • الیکٹرک گاڑیوں کیلئے 44 فیصد سستی بجلی حکومت کا کارنامہ ہے
  • کِیا لکی موٹرز پاکستان میں نئی EV9 لانچ کرنے جا رہی ہے؟
  • چین روس تعلقات میں مسلسل نئی توانائی پیدا ہوئی ہے، چینی صدر
  • سینیٹ میں پاکستان سویڈن فرینڈشپ تشکیل دیا گیا ہے ،چیئرمین سینیٹ
  • ٹرمپ کی ٹیرف اور ٹیکس پالیسی پر یورپی یونین کا ردعمل آگیا
  • ٹیک کمپنیاں آن لائن ہیٹ اسپچیز پر یورپی یونین کے نئے ضابطہ اخلاق پر متفق