Nawaiwaqt:
2025-01-23@17:24:21 GMT

پی ٹی آئی والے اپنے لیڈر کے ساتھ مخلص نہیں: خواجہ آصف

اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT

پی ٹی آئی والے اپنے لیڈر کے ساتھ مخلص نہیں: خواجہ آصف

اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے اپنے لیڈر کے ساتھ مخلص نہیں۔پی ٹی آئی کی جانب سے حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات سے انکار پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ  مذاکرات کرنے والوں کو خود بھی پتا تھا کہ اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلنا۔ پی ٹی آئی والے کسی بھی بات پر مخلص نہیں اور نہ ہی اپنے لیڈر کے ساتھ مخلص ہیں۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات سے انکار کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔  علی امین گنڈاپور نے خود ہی اعتراف جرم کیا ہے کہُ ہمارے لوگ گمراہ ہوئے۔  یہ کس چیز کا جوڈیشل کمیشن بنانا چاہتے ہیں، جن کو سزائے ہوئی انہوں نے اعتراف جرم کیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ جب میں قید میں تھا تو مجھے بس ایک کمبل دیا گیا تھا۔  ہماری پوری لیڈرشپ کو قید کیا گیا مگر ہم نے ملک کے نقصان کا نہیں سوچا۔ پیکا ایکٹ کی منظوری پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ساری دنیا میں سوشل میڈیا پر پابندی ہے، یہ چیز امریکا میں بھی ہورہی ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: خواجہ آصف پی ٹی آئی نے کہا کہ کے ساتھ

پڑھیں:

ہمارا واضح موقف ہے ’’نو کمیشن نو مذاکرات‘‘، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب

اسلام آباد:

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے حوالے سے ہمارا موقف واضح ہے کہ ’’نو کمیشن نو مذاکرات‘‘۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران عمر ایوب نے کہا کہ حکومتی کمیٹی کو بتایا تھا 7 دنوں میں کمیشن بنایا جائے لیکن بانی پی ٹی آئی نے آج خود ہی کہہ دیا مذاکرات نہیں ہوں گے اور ہم اس پر من و عن عمل کریں گے۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ کل صاحبزادہ حامد رضا کو روکنے کے لیے پولیس بھی گئی۔

ڈیجیٹل نیشن بل سے متعلق انہوں نے کہا کہ ہمارا پارلیمنٹ کے فلور پر احتجاج مسلسل جاری ہے، پاکستان ڈیجیٹل بل قائمہ کمیٹی میں پیش ہوا جس کی پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم نے مخالفت کی تھی لیکن کہیں سے ڈنڈا آیا تو پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے سپورٹ میں ووٹ دیا، ہمارے 6 ممبران نے بل کی مخالفت کی۔

عمر ایوب نے کہا کہ نادرا میں نان سویلین لوگ بیٹھے ہوئے ہیں اور انہوں نے میڈیا کنٹرول کے لیے پوری پلاننگ کی ہے، انہوں نے میڈیا پرسن کا ڈیٹا جمع کرنا ہے۔ انکا مقصد پستول سے پاکستان کی آزادی پر فائرنگ کرنا ہے۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ہمارے نوٹ کا بھی انہوں نے انتظار نہیں کیا، بل کو آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جا رہا ہے اور یہ پیکا قوانین میں ترمیم کروا رہے ہیں۔ میڈیا فاشسٹ حکومت کے کنٹرول میں ہے۔

عمر ایوب نے کہا کہ میں نے اسپیکر کو خط لکھا ہے کہ نیا چیف الیکشن کمشنر آنا چاہیے۔ شہباز شریف کو وزیراعظم نہیں مانتے، سکندر سلطان راجہ کے حوالے سے شہباز شریف کا موقف سامنے نہیں آیا۔ ماہ رنگ بلوچ سمیت تمام پارٹیوں سے رابطہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی ہی موجودہ حکومت کی ضامن ، ہر جگہ ن لیگ کا ساتھ دیا، واوڈا
  • مذاکرات سے انکار کی کوئی بنیاد نہیں، پی ٹی آئی والے عمران خان کے ساتھ بھی مخلص نہیں، خواجہ آصف
  • پی ٹی آئی والے اپنے لیڈر کے ساتھ مخلص نہیں،ان کا پہنا ہوا نقاب اتر رہا ہے: خواجہ آصف
  • مذاکرات سے انکار کی کوئی بنیاد نہیں ، پی ٹی آئی والے اپنے لیڈر سے مخلص نہیں ، خواجہ آصف
  • ہمارا واضح موقف ہے ’’نو کمیشن نو مذاکرات‘‘، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب
  • پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کی اپنے لیڈر سے ملاقات کیلئے اسحاق ڈارکوشش کررہے ہیں،سپیکر
  • پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ تک پہنچنا مقصد تھا وہ پہنچ گئی: خواجہ آصف
  • بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ آیا تو پاکستان اپنے مفادات کو سامنے رکھ کر فیصلے کریگا، خواجہ آصف