سکیورٹی فورسز کا پاک افغانستان بارڈر کے قریب آپریشن، 6 خوارج ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
سٹی 42 : سکیورٹی فورسز نے پاک افغانستان بارڈر کے قریب ژوب کے علاقے میں آپریشن کے دوران 6 خارجی دہشتگرد جہنم واصل کردیے ۔
23 جنوری کی درمیانی شب سکیورٹی فورسز کو ژوب کے علاقے سمبازہ میں بین الاقوامی سرحد پر خارجی دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا پتہ چلا ، جس کے بعد فورسز نے موثر کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی در اندازی کو ناکام بنایا، پاکستان افغانستان بارڈر کے قریب ژوب میں آپریشن کیا گیا، جس کے دوران فائرنگ سے 6 خارجی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔
مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر گرفتار
سکیورٹی فورسز نے ہلاک خارجی دہشتگردوں کے قبضے سے بڑے پیمانے پر اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کرلیا۔
پاکستان بارہا افغان عبوری حکومت سے موثر بارڈر مینجمنٹ کا کہتا آرہا ہے، توقع ہے افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پورے کرے گی، توقع ہے افغان سرزمین پاکستان کیخلاف دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں ہوگی، سکیو رٹی فورسز بارڈز کو محفوظ کرنے اور دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے پر عزم ہے ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کی بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے فون پر بات کروانے کی ہدایت
سورس : آئی ایس پی آر
وزیراعظم شہباز شریف کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے ضلع ژوب میں 6 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔
شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم کو سکیورٹی فورسز کے جوانوں پر فخر ہے، انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے،حکومت پاکستان اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل سد باب کے لیے متحرک ہیں ۔
خطرناک اشتہاری ملزم عمان سے گرفتار
وزیرداخلہ محسن نقوی کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خوارجی دہشتگردوں کی پاک افغان بارڈر سے ژوب کے علاقے سمبازہ میں دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے بر وقت کارروائی کرکے خوارجی دہشتگردوں کی بلوچستان میں دراندازی کو ناکام بنایا، بہادر سکیورٹی فورسز نے دراندازی کرنے والے 6خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا ، سکیورٹی فورسز کی کارروائی کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی نے حکومت سے جاری مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا
انہوں نے مزید کہا کہ خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں، قوم کو بلاشبہ سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر فخر ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سکیورٹی فورسز کو سکیورٹی فورسز نے
پڑھیں:
افغانستان فی الفور دہشت گرد تنظیموں کو لگام ڈالے، اپنی سرزمین استعمال نہ ہونے دے، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے افغانستان کی حکومت کو واضح کیا ہے کہ دہشت گرد تنظیموں کوفی الفور لگام ڈالیں اور اپنی سرزمین ان کے ہاتھوں استعمال ہونے کی قطعاً اجازت نہ دیں۔
وزیراعظم کے دفتر اسلام آباد سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دورہ بیلاروس اچھا رہا، بیلاروس کی زراعت کے شعبے میں مہارت سے فائدہ اٹھائیں گے، بیلاروس میں بننے والے زرعی مشینری کے جوائنٹ وینچرز پاکستان میں بنیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے پاکستان کو معدنیات کے خزانے عطا کیے ہیں، بیلاروس میں مائنز اینڈ منرلز کے حوالے سے مشینری بنانے والی فیکٹری کا بھی دورہ کیا، اس شعبے میں بھی ان شا اللہ تعاون بڑھائیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ڈیڑھ لاکھ ہنر مند پاکستانی نوجوانوں کو بیلاروس میں روزگار کی فراہمی کے لیے بیلاروس سے ہماری مفاہمت ہوئی ہے جو ہم ان شا اللہ بالکل میرٹ پر بھیجیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب اسپیڈ جو تھی وہ بھی پاکستان اسپیڈ تھی جو اب سپر پاکستان اسپیڈ ہے، نواز شریف کی ہی قیادت میں ہم قوم کی خدمت کر رہے ہیں، ترقی کرتا ہوا، خوش حالی کی طرف تیزی سے بڑھتا ہوا پاکستان ان شا اللہ ہماری منزل ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ اجتماعی کاوشوں اور پوری قوم کی دعاؤں سے شبانہ روز محنت کرکے یہ منزل ان شااللہ حاصل کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ افغانستان ہمارا ایک ہمسایہ برادر ملک ہے، ہمیں ہمسائے کے طور پر ہمیشہ رہنا ہے، یہ ہم پر منحصر ہے کہ ہم اچھے ہمسائے کے طور پر رہیں یا تنازعات پیدا کریں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ افغان عبوری حکومت کو ہم نے متعدد بار یہ پیغام دیا ہے کہ دوحہ معاہدے کے مطابق وہ کسی طور پر بھی افغانستان کی سر زمین دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے کی اجازت نہیں دیں گے لیکن بد قسمتی سے ٹی ٹی پی، آئی ایس کے پی اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں وہاں سے آپریٹ کرتی ہیں اور پاکستان کے بے گناہ لوگوں کو انہوں نے شہید کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں یہ سمجھتا ہوں یہ قربانیاں جو پاکستان کے عوام، افواج پاکستان، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے دے رہے ہیں، یہ رائیگاں نہیں جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان کو میرا ایک مخلصانہ مشورہ ہے کہ وہ فی الفور ان دہشت گرد تنظیموں کو لگام ڈالے اور اپنی دھرتی کو ان کے ہاتھوں استعمال ہونے کی قطعاً اجازت نہ دے۔
وزیراعظم نے کہا کہ آج اوور سیز کنونشن کا آغاز ہو چکا ہے اور الحمدللہ یہ بہت بڑا، تاریخی کنونشن ہو رہا ہے، اوورسیز پاکستانی اپنے گھر پاکستان میں تشریف لا رہے ہیں، دن رات محنت کرکے اوورسیز پاکستانی پاکستان کا نام روشن کرتے ہیں اور ہر سال اربوں ڈالر کی ترسیلات زر بھجواتے ہیں۔
شہباز شریف نے بتایا کہ اس سال اوورسیز پاکستانیوں کی بھجوائی گئی ترسیلات زر میں کافی اضافہ ہوا ہے، کنونشن ان سے بات چیت کرنے کا بہت شان دار موقع ہے، کنونشن میں اوورسیز پاکستانیوں کے جائز مطالبات کو غور سے سنیں گے اور ان پر جس قدر ہو سکا تیزی سے عمل کریں گے۔