City 42:
2025-01-23@17:37:18 GMT

شعبان کے چاند کی پیشگوئی

اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT

سٹی 42 : محکمہ موسمیات کلائیمنٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر نے شعبان کے چاند کی پیش گوئی کردی ۔ 

کلائیمنٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق شعبان کا چاند 30 جنوری بروز جمعرات 29 رجب کو نظر آنے کا قوی امکان ہے ، چاند کی پیدائش 29 جنوری کی شب 5 بج کر 36 منٹ پر ہوگی ، چاند دیکھنے کے دوران مطلع کہیں صاف اور کہیں بادل چھائے رہنے کا امکان ہے، جبکہ غروب آفتاب 6 بج کر 16 منٹ پر ہونے کا امکان ہے ، غروب قمر 7 بج کر 13 منٹ پر ہونے کا امکان ہے۔ 

مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر گرفتار

کلائیمنٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر نے بتایا ہے کہ غروب افتاب کے وقت چاند کی عمر 25 گھنٹے 4 منٹ ہوگی، چاند نظر آنے کا دورانیہ غروب آفتاب کے بعد 57 منٹ تک رہنے کا امکان ہے، چاند دکھائی دینے کیلئے اس کی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے ۔ 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کا امکان ہے چاند کی

پڑھیں:

میٹا کا واٹس ایپ میں ایک بڑی تبدیلی کرنے کا اعلان

میٹا نے میسیجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ میں ایک اہم تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔

اس تبدیلی کے تحت صارفین اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹس کو اکاؤنٹس سینٹر میں شامل کر سکیں گے، میٹا کا اکاؤنٹس سینٹر ایک مرکزی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے، جہاں فیس بک، انسٹاگرام اور میٹا کے دیگر اکاؤنٹس کو بھی ایک ہی جگہ سے منظم کیا جا سکتا ہے۔

واٹس ایپ کے اس سینٹر میں شامل ہونے سے صارفین کو یہ فائدہ ہوگا کہ وہ اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس کو فیس بک اور انسٹاگرام پر بھی باآسانی کراس پوسٹ کر سکیں گے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اب انہیں اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس کو الگ سے فیس بک یا انسٹاگرام پر پوسٹ کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔


رپورٹس کے مطابق ایک نیا سنگل سائن ان فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے، جس کی بدولت صارفین ایک ہی اکاؤنٹ سے میٹا کی مختلف ایپس میں لاگ ان کر سکیں گے، صارفین کو یہ اختیار دیا جائے گا کہ وہ اپنے اکاؤنٹس سینٹر کو لنک کر سکیں، تاہم یہ فیچر بطور ڈیفالٹ غیرفعال ہوگا۔

میٹا نے یہ بھی وضاحت دی ہے کہ واٹس ایپ کے پیغامات اور کالز کو مکمل اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کی حفاظت حاصل رہے گی اور اکاؤنٹس سینٹر میں شامل ہونے کے باوجود کوئی بھی غیر مجاز شخص ان تک رسائی حاصل نہیں کر سکے گا۔

متعلقہ مضامین

  • شعبان المعظم کے چاند کی پیشگوئی کردی گئی
  • گوگل کا ’ہاف مون جنوری‘ کے نام سے ڈوڈل جاری
  • پاکستان میں شعبان کے چاند سے متعلق پیشگوئی
  • میٹا کا واٹس ایپ میں ایک بڑی تبدیلی کرنے کا اعلان
  • کراچی: موسم خشک اور خنک رہنے کی پیشگوئی
  • اہم قانون سازی: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 24 جنوری کو بلائے جانے کا امکان
  • محکمہ موسمیات نے شعبان المعظم کے چاند کی پیش گوئی کردی
  • ماہرین فلکیات نے ماہ شعبان کے چاند کی رویت سے متعلق پیشن گوئی کر دی
  • ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی