WE News:
2025-01-23@17:25:04 GMT

الیکٹرانک بیان حلفی اور سپریم کورٹ میں اہم تقرریاں

اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT

الیکٹرانک بیان حلفی اور سپریم کورٹ میں اہم تقرریاں

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان، سپریم جوڈیشل کونسل اور لا اینڈ جسٹس کمیشن کے سیکریٹریز اور دیگر اہم پوزیشنوں پر تعیناتی کے لیے سپریم کورٹ کے سینیئر ججوں کی سربراہی میں سیلیکشن کمیٹیاں قائم کر دی گئیں۔

ملک کے پانچوں ہائیکورٹس کے چیف جسٹسز اور صوبائی چیف سیکریٹریز ان آسامیوں پر تقرری کے لیے حاضر سروس یا ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کو نامزد کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بینچز اختیارات کا معاملہ: سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

مذکورہ کمیٹیاں چیف جسٹس یحیٰ آفریدی نے قائم کی ہیں۔ سپریم کورٹ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ میرٹ پر تقرریوں کے لیے یہ کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں۔

لا اینڈ جسٹس کمیشن کے سیکریٹری کی تعیناتی کے لیے کمیٹی کی سربراہی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کریں گے جبکہ ان کے ساتھ جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس شاہد وحید بھی انٹرویو پینل میں شامل ہوں گے۔ لا اینڈ جسٹس کمیشن کے سیکریٹری کے لیے صوبائی چیف سیکریٹریز امیدوار نامزد کریں گے۔

ججوں کی تعیناتی کے لیے قائم ادارے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے سیکریٹری کی تعیناتی کے لیے جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال خان مندوخیل اور اٹارنی جنرل پر مشتمل کمیٹی قائم کی گئی۔

مزید پڑھیے: جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کے لیے 12 ناموں کی منظوری دیدی

ججوں کے احتساب کے لیے قائم ادارے سپریم جوڈیشل کونسل کے سیکریٹری کے انتخاب کے لیے جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر اور اٹارنی جنرل پر مشتعل کمیٹی قائم کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: ججز اختیارات کیس مقرر نہ کرنے کا معاملہ، سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار نذر عباس عہدے سے فارغ

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس نے پاکستان کے عدالتی نظام کو مؤثر، فعال اور جدید بنانے کے لیے ایڈوانسڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کو سسٹم میں متعارف کرا دیا ہے۔ نئے انفارمیشن ٹیکنالوجی نظام کے تحت الیکٹرانک بیانِ حلفی متعارف کرایا گیا ہے جو کہ مقدمات دائر کرنے کے نظام کو سہل بنانے کے ساتھ ساتھ وکلا اور سائلین کے لیے مصدقہ نقول حاصل کرنے کے طریقہ کار کو بھی آسان بنائے گا۔ اس نظام میں عوامی رائے دینے کے آپشنز بھی رکھے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

سپریم جوڈیشل کونسل سپریم کورٹ لا اینڈ جسٹس کمیشن.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: سپریم جوڈیشل کونسل سپریم کورٹ لا اینڈ جسٹس کمیشن لا اینڈ جسٹس کمیشن تعیناتی کے لیے کے سیکریٹری سپریم کورٹ چیف جسٹس قائم کی

پڑھیں:

چیف جسٹس نے جوڈیشل کمیشن، سپریم جوڈیشل، لا اینڈ جسٹس کمیشن میں تقرریوں کے لیے کمیٹیاں بنادیں

اسلام آباد:

چیف جسٹس نے جوڈیشل کمیشن، سپریم جوڈیشل اور لا اینڈ جسٹس کمیشن میں تقرریوں کے لیے کمیٹیاں بنا دیں۔

سپریم کورٹ نے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا جس میں بتایا گیا ہے کہ قانون و انصاف کمیشن کے سیکریٹری کی تعیناتی کیلئے کمیٹی کی سربراہی چیف جسٹس کریں گے، کمیٹی میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس شاہد وحید شامل ہونگے، کمیٹی صوبائی چیف سیکرٹری کے نامزد کردہ امیدواروں کا انٹرویو کریں گے۔

اعلامیے کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے سیکریٹری کی تقرری کے لیے پانچ رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے، کمیٹی میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر اور جسٹس امین الدین خان شامل ہوں گے، جسٹس جمال مندوخیل اور اٹارنی جنرل بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

سپریم جوڈیشل کونسل کے سیکریٹری کی تقرری کیلئے بھی 3 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے، کمیٹی میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر اور اٹارنی جنرل شامل ہیں۔

جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن کے سیکریٹریز کی تقرری کیلئے حاضر سروس اور ریٹائرڈ ایڈیشنل سیشن ججوں کے ناموں پر غور ہوگا، حاضر سروس اور ریٹائرڈ ججوں کے نام صوبائی چیف جسٹس اور چیف سیکرٹری کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • چیف جسٹس نے جوڈیشل کمیشن، سپریم جوڈیشل، لا اینڈ جسٹس کمیشن میں تقرریوں کیلئے کمیٹیاں تشکیل دیدیں
  • چیف جسٹس نے جوڈیشل کمیشن، سپریم جوڈیشل، لا اینڈ جسٹس کمیشن میں تقرریوں کے لیے کمیٹیاں بنادیں
  • سپریم کورٹ:چیف جسٹس کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا
  • ججز کمیٹی نے جوڈیشل آرڈر نظرانداز کیا، معاملہ فل کورٹ میں جاسکتا ہے، جسٹس منصور علی شاہ
  • کیا جوڈیشل آرڈر کو انتظامی سائیڈ سے تبدیل نہیں کیا جاسکتا؟ جسٹس منصور علی شاہ کا استفسار
  • عدالت عظمیٰ کے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل کو عہدے سے ہٹادیا گیا
  • آئینی بنچ کا کیس دوسرے میں لگانے پر ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل سپریم کورٹ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
  • سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کو عہدے سے ہٹادیا
  • سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کو عہدے سے ہٹا دیا