پاک، افغان سرحد پر خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، 6خوارج مارے گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز

راولپنڈی (آئی پی ایس )پاک، افغان سرحد پر خوارج کی پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے 6 خوارج کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ژوب میں پاک افغان سرحد پر خوارج کی جانب سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کی گئی جسے سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنایا جبکہ کارروائی کے نتیجے میں 6 خوارج مارے گئے۔خوارج کے ایک گروپ کی جانب سے دراندازی کی کوشش 22اور 23جنوری کی درمیانی شب کی گئی اور سیکیورٹی فورسز نے سمبازہ میں گروپ کی نقل وحرکت کو کامیابی سے روکا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے خوارج سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ پاکستان عبوری افغان حکومت سے موثر بارڈر مینجمنٹ یقینی بنانے کا مطالبہ کرتا رہا ہے اور توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی جبکہ پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں کیلئے افغان سرزمین کے استعمال کو روکا جائے گا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز سرحدوں کو محفوظ بنانے اور دہشتگردی ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: افغان سرحد پر خوارج کی دراندازی کی کوشش

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف کا لوئر دیر میں دہشتگردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

منسک / اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لوئر دیر میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت سے ملک کے دشمنوں کو ان کے انجام تک پہنچایا۔

وزیراعظم نے کہا کہ آپریشن کے دوران انتہائی مطلوب خارجی سمیت دو دہشتگردوں کی ہلاکت سیکیورٹی فورسز کی جرات، عزم اور مہارت کا ثبوت ہے۔ انہوں نے اس کامیابی پر قوم کی جانب سے سیکیورٹی اداروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری فورسز کی مسلسل قربانیوں اور عزم کا نتیجہ ہے کہ آج پاکستان دہشتگردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑ رہا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا، “انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو ہم اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے۔” انہوں نے واضح کیا کہ جب تک ملک سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ نہیں ہو جاتا، دہشتگردوں کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی۔

یہ بیان وزیراعظم نے بیلاروس کے دارالحکومت منسک میں اپنے دورے کے دوران جاری کیا، جہاں وہ دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے اعلیٰ سطحی ملاقاتوں میں مصروف ہیں۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • کراچی، پولیس اور حساس اداروں نے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی
  • تیمر گراہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد سمیت 2 خوارج جہنم واصل
  • دیر: ہائی ویلیو ٹارگٹ سمیت 2 خارجی ہلاک
  • دیر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ہائی ویلیو ٹارگٹ سمیت 2 خارجی ہلاک
  • سیکورٹی فورسز کا تیمرگرہ میں آپریشن، ہائی ویلیو ٹارگٹ سمیت 2 دہشتگرد ہلاک
  • وزیراعظم شہباز شریف کا لوئر دیر میں دہشتگردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • سکیورٹی فورسز کا تیمرگرہ میں آپریشن، ہائی ویلیو ٹارگٹ سمیت 2 خوارج ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کا لوئر دیر میں آپریشن، دو دہشت گرد ہلاک
  • سیکورٹی فورسز کا تیمرگرہ میں آپریشن، ہائی ویلیو ٹارگٹ سمیت 2 خوارج ہلاک
  • کراچی: نجی ریسٹورنٹ پر حملے کی کوشش ناکام، 10 افراد گرفتار