WE News:
2025-04-13@16:15:42 GMT

آئی فون اسمگل کرنے پر پی آئی اے کے ملازمین برطرف

اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT

آئی فون اسمگل کرنے پر پی آئی اے کے ملازمین برطرف

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی انتظامیہ نے موبائل فون اسمگل کرنے پر 2 ملازمین کوبرطرف کر دیا۔

پی آئی اے ترجمان عبداللہ حفیظ خان کے مطابق  پی آئی اے  میں احتساب کا عمل جاری ہے اور انتظامیہ نے موبائل فون اسمگل کرنے پر اپنے 2 ملازمین کو برخاست کر دیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ دونوں ملازمین غیر قانونی طور پر موبائل فون اسمگل کرنے میں ملوث پائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے قواعد و ضوابط کے تحت انکوائری کے بعد دونوں ملازمین کو برطرف کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق  پی آئی اے اپنے اور ملکی قوانین کی خلاف ورزی پر کسی قسم کی رعایت نہیں برتے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پی آئی اے پی آئی اے اسٹاف اسمگلنگ پی آئی اے ملازمین برطرف کیبن کریو اسمگلنگ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پی ا ئی اے پی ا ئی اے ملازمین برطرف کیبن کریو اسمگلنگ فون اسمگل کرنے پی ا ئی اے پی آئی اے

پڑھیں:

پرائیویٹ کمپنیوں کے ملازمین اب ٹیکس میں ہیر پھیر نہیں کرسکیں گے، بل منظور

لاہور:نجی کمپنیوں کے اکائونٹس افسران کو ملازمین کی تنخواہ سے ٹیکس کاٹنے کا اختیار مل گیا جس کے بعد پرائیویٹ کمپنیوں کے ملازمین اب ٹیکس میں ہیر پھیر نہیں کرسکیں گے۔

پنجاب اسمبلی کی اسٹیڈنگ کمیٹی نے دی پنجاب فنانس ترمیمی بل2025کی منظوری دے دی۔

پنجاب اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی ایکسائز کے اجلاس کی صدارت چیئر مین آغا علی حیدرنے کی، اجلاس میں محکمہ ایکسائز کے افسران کے علاوہ محکمہ قانون اور خزانہ کے افسران نے بھی شرکت کی۔

کمیٹی کے اجلاس میں دی پنجاب فنانس ترمیمی بل2025 خوب غور و خوض کے بعد منظور کیا گیا،اب یہ بل پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں باقاعدہ طورپر منظور کیا جائے گا۔

بل کے مطابق اس بل کا مقصد پرائیو یٹ کمپنیوں کے پیشہ ور ملازمین سے ٹیکس کا حصول یقینی بنانا ہے، نجی کمپنیوں کے اکاؤنٹس افسران کو ملازمین کی تنخواہ سے ٹیکس کاٹنے کا اختیار حاصل ہوگا۔

ٹیکس کی ناکامی کی صورت میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر رقم کی ادائیگی کا ذمہ دار ہوگا، ٹیکس کی رقم سرکاری خزانہ میں جمع کرائی جائے گی۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • پنجاب :عوامی رابطہ کمیٹیاں قائم کرنے کی ہدایت
  • بلوچستان سے کراچی کروڑوں مالیت کے موبائل فونز اور ڈیوائسز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
  • کراچی، پولیس اور حساس اداروں نے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی
  • 4 کروڑ کے موبائل اسمگل کرنے کا جرم ثابت، 5 سال قید، تمام جائیداد ضبط کرنے کی سزا سنادی گئی
  •  پرائیویٹ کمپنیوں کے ملازمین اب ٹیکس میں ہیر پھیر نہیں کرسکیں گے، بل منظور
  • پرائیویٹ کمپنیوں کے ملازمین اب ٹیکس میں ہیر پھیر نہیں کرسکیں گے، بل منظور
  • پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹلز خالی، غیر قانونی قابضین کو سامان واپس کرنے کا فیصلہ
  • پنجاب یونیورسٹی، ہاسٹلز میں مقیم غیر قانونی افراد کا ضبط کیا گیا سامان واپس کرنے کا فیصلہ
  • چیف جسٹسز نے ملازمین کو ایک کروڑ تک انکریمنٹ دیا؛ اختیارات کیس میں وکیل کے دلائل
  • نیتن یاہو سے جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے اسرائیلی پائلٹس نوکری سے برطرف