WE News:
2025-01-23@17:20:55 GMT

پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات ختم کیوں کیے؟ آپشنز کیا ہیں؟

اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT

پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات ختم کیوں کیے؟ آپشنز کیا ہیں؟

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

جمعرات کو اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کردیا

ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق عمران خان نے مذاکرات ختم کرنے کا فیصلہ حکومت کی جانب سے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے پر کیا۔ پی ٹی آئی کا مؤقف ہے کہ ایک طرف مذاکرات اور دوسری طرف گھروں پر چھاپے پڑ رہے ہیں۔

پی ٹی آئی ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ رات صاحبزادہ حامد رضا کے گھر پر چھاپہ پڑا، حکومت سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ ماننے کے بجائے مزید مقدمات بنارہی ہے، ایسی صورتحال میں مذاکرات کا سلسلہ جاری نہیں رہ سکتا۔

پی ٹی آئی کے پاس آپشنز کیا ہیں؟

پاکستان تحریک انصاف نے بین الاقوامی سطح پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم آئندہ چند روز میں بیرون ملک پاکستانیوں سے ترسیلات زر نہ بھیجنے کی کال دیں گے۔ سول نافرمانی تحریک کو مزید مؤثر بنایا جائےگا۔

ذرائع نے بتایا کہ انسانی حقوق کی تنظیموں کو خطوط ارسال کیے جائیں گے اور پارلیمان کے اندر بھی بھرپور احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں سیاسی ڈائیلاگ میں ڈیڈلاک، پی ٹی آئی نے مذاکرات کے چوتھے راؤنڈ میں شرکت سے انکار کردیا

اپوزیشن اتحاد کو مضبوط بنانے کے لیے تمام اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے کے لیے کانفرنس کا انعقاد کروایا جائےگا جس میں موجودہ صورتحال میں متحدہ سیاسی حکمت عملی اپنائی جائےگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آپشنز پاکستان تحریک انصاف حکومت پی ٹی آئی مذاکرات حکومتی سنجیدگی عمران خان وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان تحریک انصاف حکومت پی ٹی ا ئی مذاکرات حکومتی سنجیدگی وی نیوز مذاکرات ختم کرنے کا پی ٹی ا ئی پی ٹی آئی

پڑھیں:

عمران خان کا حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات ختم کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف بانی اور سابق وزیر اعظم نے حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی عمران خان سے میری اور دیگر وکلاء کی ملاقات ہوئی ہے، خان صاحب نے پہلے بھی حکومت کو سات دن کا وقت دیا تھا، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ آج اگر حکومت نے کمیشن کا اعلان نہ کیا تو ہمارے مذاکرات ختم ہیں۔

بیرسٹر گوہر اگر کمیشن کا اعلان اسی دوران نہیں ہوتا تو ہمارے مذاکرات کے مزید رائونڈ آگے نہیں چلیں گے، حکومت نے کمیشن کا اعلان ابھی تک نہیں کیا ، ہماری خواہش تھی مذاکرات ہوں اور آگے چلیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلافات کی ٹھنڈک اتنی زیادہ ہے جس سے بھرم نکل نہیں رہی، کمیشن بننا ہے تو تین سنیئر ججز سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ سے ہونے چاہیے، ہم آئین اور قانون کے مطابق اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد عدلیہ اور 26ویں ترمیم کیخلاف کوشش کرینگے، ساری سیاسی جماعتوں کیساتھ ملکر جدوجہد شروع کرینگے، خان صاحب نے کہا ہے آج کے دن تک کمیشن کا اعلان ہونا تھا نہیں ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ خان صاحب پہلے کہہ چکے ہیں ہمیں کسی بیرون ملک کی مدد کا انتظار نہیں ہے نہ پی ٹی آئی اس بات پر یقین کرتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ منسوخ کر دیا
  • عمران خان کا حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات ختم کرنے کا اعلان
  • عمران خان کا حکومت کیساتھ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان
  • عمران خان کا حکومت سے جاری مذاکرات ختم کرنے کا اعلان
  • عمران خان نے حکومت کیساتھ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا
  • تحریک انصاف کا حکومت کیساتھ مذاکرات ختم کرنے کااعلان 
  • بانی پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کردیا
  • تحریک انصاف نے مذاکرات کے چوتھے راؤنڈ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا
  • سیاسی ڈائیلاگ میں ڈیڈلاک، پی ٹی آئی کا مذاکرات کے چوتھے راؤنڈ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان