جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی دفاتر میں چوری کی واردات، جانیں تفصیل
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
کراچی: شہر قائد میں جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے یو سی دفاتر میں چوری کی واردات ہو گئی ہے۔
کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں رات گئے یو سی دفاتر میں چوری کی واردات ہوئی ہے، چور دفاتر سے لیپ ٹاپ، نقدی اور 10 سال کا سرکاری ریکارڈ چوری کر کے لے گئے۔واردات کے دوران جماعت اسلامی کے یو سی 11، اور پی ٹی آئی کے یو سی 9 کے دفاتر کے تالے کاٹے گئے ہیں، تصاویر میں دفاتر میں ابتری کی صورت حال نظر آ رہی ہے۔
یو سی چیئرمین نعمان حمید کے مطابق چوروں نے دونوں دفاتر سے 70 ہزار کے قریب نقدی لوٹی ہے، جماعت اسلامی آفس سے 10 سال کا ایف سی سرٹیفکیٹ ریکارڈ بھی چوری کیا گیا۔یو سی چیئرمین کا کہنا تھا کہ پولیس کو چوری کی واردات کی اطلاع دے دی گئی ہے، کرائم سین یونٹ کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ شواہد جمع کیے جا سکیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: چوری کی واردات جماعت اسلامی دفاتر میں
پڑھیں:
لاہور‘ کراچی میں پروفیسر خورشید کی غائبانہ نماز جنازہ، عالمی رہنماؤں کی تعزیت
لاہور (خصوصی نامہ نگار) کراچی اور لاہور میں پروفیسر خورشید کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں سینیٹر پروفیسر خورشید احمد کی غائبانہ نماز جنازہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی امامت میں ادا کی گئی۔ قبل ازیں حافظ نعیم الرحمن نے کہا مرحوم تحریک ِاسلامی کا قیمتی اثاثہ تھے پوری زندگی اقامت ِدین کی جد و جہد کے لیے وقف کر رکھی۔ خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ منصورہ غائبانہ نماز جنازہ نائب امیر لیاقت بلوچ نے پڑھائی۔ ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہر اقبال حسن، سید وقاص جعفری، مولانا عبدالمالک، مرکزی رہنما جماعت اسلامی ڈاکٹر فرید پراچہ، حافظ محمد ادریس، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف، امیر لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ، نائب امیر لاہور ذکر اللہ مجاہد، سیکرٹری لاہور اظہر بلال، حافظ عبدالرحمٰن انصاری، سید احسان اللہ وقاص بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اخوان المسلمون مصر کے قائم مقام مرشد عام ڈاکٹر صلاح عبدالحق، ڈاکٹر محمود حسین، شام کے ڈاکٹر عامر بوسلامہ، اردن کے ڈاکٹر ہمام سعید، افغانستان کے گلبدن حکمت یار، قطرکے شیخ علی محی الدین شیخ علی الصلابی، موریطانیہ کے شیخ محمد الددو، ملائیشیا کے صدر عبدالہادی اوانگ، کشمیری رہنما ڈاکٹر غلام نبی فائی، جنوبی افریقہ کے ڈاکٹر ابراہیم رسول، جمعیت اصلاح افغانستان کے سربراہ ڈاکٹر مزمل، الجزائر کے سابق ڈاکٹر عبدالرزاق المقری، ڈاکٹر ابو جرہ سلطانی، جماعت اسلامی سری لنکا کے صدر ڈاکٹر عزیر اصلاحی، ترکی کی حکمران جماعت کے رہنما ڈاکٹر امین سرچ، نیو رفاہ پارٹی کے نائب صدر ڈاکٹر فاتح اربکان، سعادت پارٹی ترکیہ کے نائب صدر مصطفی کایا نے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کے نام اپنے تعزیتی پیغامات بھیجے۔