Nawaiwaqt:
2025-01-23@16:52:36 GMT

پاک بحریہ نے 11 ویں مرتبہ ٹاسک فورس 151 کی قیادت سنبھال لی

اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT

پاک بحریہ نے 11 ویں مرتبہ ٹاسک فورس 151 کی قیادت سنبھال لی

پاک بحریہ نے ٹاسک فورس 151 کی قیادت گیارہویں مرتبہ سنبھال لی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کمان کی تبدیلی کی تقریب کمبائنڈ میری ٹائم فورسز ہیڈکوارٹرز بحرین میں منعقد ہوئی، پاک بحریہ کے کموڈور سہیل احمد عظمی کمبائنڈ ٹاسک فورس-151 کے نئے کمانڈر تعینات کیے گئے، اس سے پہلے یہ کمانڈ ترک بحریہ کے پاس تھی۔ترجمان پاک فوج کے مطابق کموڈور سہیل احمد عظمی  نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کیلئے پاک بحریہ دیگر ممالک کی بحری افواج کے ساتھ مل کر کام کرتی رہے گی۔کمبائنڈ ٹاسک فورس-151 میری ٹائم سیکیورٹی، بحری قزاقی اور سمندر میں دہشت گردی کی روک تھام کو یقینی بناتی ہے۔تقریب میں پاکستان اور ترکیہ  کے سفیروں سمیت دیگر سفارتی اور عسکری شخصیات نے بھی شرکت کی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ٹاسک فورس 151 پاک بحریہ

پڑھیں:

7 سالہ صارم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے پر کیس کا رخ پھر تبدیل

ویب ڈیسک:  پوسٹ مارٹم رپورٹ میں 7 سالہ بچے صارم کے قتل کی بات سامنے آنے کے بعد کیس کا رخ ایک مرتبہ پھر تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سے 7 سالہ بچے صارم کی لاش ملنے کے کیس کا رخ ایک مرتبہ پھر تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا،صارم قتل کیس کی تفتیش اے وی سی سی سے واپس لینے کے احکامات جاری کردیے گئے اور کیس ایک مرتبہ پھر زون میں منتقل کیا جائے گا۔

پی ایس ایل،غیر ملکی کھلاڑیوں کی موجیں،پی سی بی خصوصی فنڈز سے بھی رقم ادا کریگا

 پولیس حکام نے کہا ہے کہ صارم کا کیس اغوا کا نہیں بلکہ قتل کا ہے، کیس پر آج چار رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنائی جائے گی،حکام کا کہنا تھا کہ کیس میں ایک ملزم کو حراست میں لے رکھا ہے، گذشتہ روز کامبنگ آپریشن میں کئی شواہد تحویل میں لیے تھے،پولیس نے مزید بتایا تھا کہ ایک بیڈشیٹ، رسی کو تفتیشی ٹیم نے سیل کیا تھا جبکہ ٹینک سے ایک ٹوپی اور بال بھی ملی تھی۔

 پولیس حکام نے کہا کہ بچے کے منہ اور حاجت کی جگہ سے بھی سیمپل لیے ہیں، صرف ڈی این اے کا انتظار کر رہے ہیں۔
 

پھلوں اور سبزیوں کی آج کی ریٹ لسٹ-منگل 21 جنوری ، 2024

متعلقہ مضامین

  • پاک بحریہ نے ٹاسک فورس 151 کی قیادت گیارہویں مرتبہ سنبھال لی
  • پاک بحریہ نے ٹاسک فورس 151کی قیادت گیارہویں مرتبہ سنبھال لی، آئی ایس پی آر
  • امریکا کا میکسیکو بارڈر پر اضافی فورس تعینات کرنیکا اعلان
  • مذاکرات کاروں سے قیادت نے کہا اسمبلی کو معمول کے مطابق نہیں چلنے دینا: ایاز صادق
  • پاکستان ڈاک کو عالمی معیار کی کوریئرکمپنی بنانے کا ٹاسک
  • 7 سالہ صارم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے پر کیس کا رخ پھر تبدیل
  • ڈولفن ،پی آریو فورس کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری
  • عائشہ حمیرا موریانی، سیکرٹری، کلائمیٹ چینج کمبائنڈ ایفلونٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ کورنگی میں سولر سسٹم کا افتتاح کرتے ہوئے
  • ٹرمپ نے تعمیری تقریر کی، کوئی بیان آیا تو پاکستان اسے سنبھال لے گا، وزیر دفاع خواجہ آصف