بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما کو حال ہی میں ایک دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی ہے جس میں انہیں قتل کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

کپل شرما سے قبل اداکار راجپال یادو، سگندھا مشرا اور کریوگرافر ریمو ڈی سوزا کو بھی اسی طرح کی ای میلز موصول ہوئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: کپل شرما نے اپنا طیارہ خریدلیا، کروڑوں کمانے والے کامیڈین کی پہلی تنخواہ کتنی تھی؟

بھارتی نیوز چینل ’این ڈی ٹی وی‘ کی رپورٹ کے مطابق کپل شرما کی شکایت پر امبولی پولیس نے نا معلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ کپل شرما کو ملنے والی ای میل کے آئی پی ایڈریس کو دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ دھمکی آمیز ای میلز پاکستان سے بھیجی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق سب فن کاروں کو ای میل میں کہا گیا ہے کہ ان کی تمام تر سرگرمیوں پر نظر رکھی جا رہی ہے اور وہ اس ای میل کو سنجیدہ لیں۔

مزید پڑھیے: دھمکانے والے سلمان خان کے پھر پیچھے پڑگئے، اس مرتبہ انوکھی دھمکی

ای میل بھیجنے والے نے اپنا نام ’بشنو‘ تحریر کیا ہے کہ جب کہ ای میل کی آئی ڈی ’ڈان‘ کے نام سے بنائی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ای میل میں شوبز شخصیات سے 8 گھنٹے کے اندر اندر جواب بھی مانگا گیا تھا اور کہا گیا ہے کہ جواب نہ دینے کی صورت میں نتائج بھگتنے ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

کپل شرما کپل شرما اور پاکستان کپل شرما دھمکی ای میل کپل شرما قتل کی دھمکی.

ذریعہ: WE News

پڑھیں:

فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے والے مشہور بھارتی ولن چل بسے

بھارت(نیوز ڈیسک)بھارت کی تیلگو انڈسٹری کے 70 سالہ لیجنڈری اداکار وجایا رنگاراجو چل بسے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر حیدرآباد میں ایک ہفتہ قبل وجایا رنگاراجو ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے تھے۔وجایا رنگاراجو کو حیدر آباد سے علاج کیلئے چنئی منتقل کیا گیا لیکن آج وہ اسپتال میں چل بسے۔

شوٹنگ کیلئے نہ آنے پر عملہ گھر پہنچ گیا، معروف بھارتی اداکار کی لاش برآمدانہوں نے پسماندگان میں دو بیٹیوں کو سوگوار چھوڑا۔بھارتی اداکار نے تیلگو، تامل، کنڑا اور ملیالم انڈسٹری کی کئی فلموں میں اہم کردار ادا کیے ہیں اور زیادہ فلموں میں ولن کے کردار میں نظر آئے۔

آج بالائی پختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ،موسمیات

متعلقہ مضامین

  • روہت شرما کی پاکستان آمد پر تاحال سوالیہ نشان
  • روہت کو کرکٹ میں رنگ لگ گیا، ڈومیسٹک میں بھی ناکام
  • روہت پاکستان آئیں گے یا نہیں! صورتحال غیر یقینی کا شکار
  • سلمان خان کے بعد دیگر بالی ووڈ ستاروں کو بھی قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں
  • بھارت میں ٹک ٹاک سے پابندی نہیں ہٹائی تو پاکستان چلی جاؤں گی: راکھی ساونت کی مودی کو دھمکی
  • روہت شرما پاکستان نہیں جائیں گے، بھارتی بورڈ
  • نوجوان بھارتی بلے باز کی ٹی 20 میں تیز ترین ففٹی، یووراج کا 12 سال پرانا ریکارڈ برابر
  • فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے والے مشہور بھارتی ولن چل بسے
  • PSL-10 غیر ملکی کھلاڑیوں کو پی سی بی الگ سے رقم ادا کریگا،بھارتی میڈیا