لاس اینجلس میں ایک اور جگہ آگ بھڑک اٹھی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں بدھ کو ایک نئی جگہ پر آگ بھڑک اٹھی ہے۔ لاس اینجلس کے شمالی پہاڑیوں پر لگنے والی آگ کو ‘ہیوس فائر’ کا نام دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق آگ 9400 ایکڑ رقبے تک پھیل گئی ہے جس کے سبب 50 ہزار سے زائد افراد کو علاقہ چھوڑنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ لاس اینجلس میں پہلے ہی پیلیسیڈز اور ایٹون فائر کے نتیجے میں ہزاروں ایکڑ رقبہ جل کر خاکستر ہو چکا ہے۔
.ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل لاس اینجلس
پڑھیں:
کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے سے زمین لرز اٹھی، شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
کوئٹہ:کوئٹہ شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں پیر کی شب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کوئٹہ کے مطابق، زلزلے کی شدت 3 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق، زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے تقریباً 90 کلومیٹر مغرب میں واقع تھا۔
زلزلے کے باعث شہری گھروں سے باہر نکل آئے تاہم زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، فی الحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔