Daily Ausaf:
2025-01-23@16:54:41 GMT

تمام سرکاری کالجز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT

تمام سرکاری کالجز میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ کالج سندھ نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کراچی کے تمام سرکاری کالجز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔محکمہ کالجز نے مراسلے میں کہا ہے کہ سیکیورٹی خدشات اور چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی روشنی میں تمام کالجز کے اندر بار گیٹوں پر سی سی ٹی وی کیمرائیں نصب کی جائیں۔

محکمہ کالجز سندھ کا کہنا تھا ک یہ ضروری ہے کہ ہم سرکاری اثاثوں، طلباء اور عملے کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے فعال اقدامات کریں۔مراسلے میں مزید کہا گیا کہ سختی سے ہدایت کی جاتی ہے کہ کالجز کی حدود کے اندرونی اور بیرونی دونوں حصوں کا احاطہ کرنے کے لیے CCTV کیمرے نصب کیے جائیں۔محکمہ کالج سندھ نے کہا کہ سی سی ٹی کیمرائیں ایک مضبوط سیکورٹی فریم ورک اورسہولت فراہم کرے گا۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: سی سی ٹی کیمرے نصب

پڑھیں:

خیبرپختونخوا میں سی این جی اسٹیشنز کھل گئے، حکومت نے بندش کا فیصلہ واپس لے لیا

پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا میں سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے ہیں،حکومت نے بندش کا اپنا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے سی این جی اسٹیشنز کھولنے سے متعلق اعلامیہ جاری کیا،یاد رہے گزشتہ روز محکمہ داخلہ نے سی این جی اسٹیشنز 31 جنوری تک بند رکھنے کا اعلامیہ جاری کیا تھا۔

دوسری جانب وزیرپیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہمارے گیس ذخائر میں سالانہ 9فیصد کمی ہورہی ہے،طلب پورا کرنے کیلئے ایل این جی درآمد کرنا پڑتی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ گیس کی لیکج اور چوری میں فرق ہے،بلوچستان میں صرف 39فیصد گیس بلوں کی وصولی ہوتی ہے،گزشتہ 4سال کے دوران گیس کاایک بھی نیاکنکشن نہیں دیا گیا۔گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کے لیے کام ہورہا ہے،بلوچستان میں گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی ترجیح ہے،بلوچستان میں 8سے 10 فیصد گیس کی لیکج،61فیصد چوری ہوتی ہے۔

زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 6 اعشاریہ 4 ریکارڈ،لوگوں میں خوف و ہراس، گھروں سے باہر نکل آئے

متعلقہ مضامین

  • کراچی کے سرکاری کالجز میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا حکم
  • کراچی سمیت سندھ میں شدیدسردی اوربارش کی پیش گوئی
  • سندھ حکومت اور فپواسا میں ڈیڈ لاک برقرار، جامعات میں 5 دن سے تدریس معطل
  • کاٹن سوسائٹی میں لوڈشیڈنگ‘ کے الیکٹرک کوشکایت سن کرفیصلہ کرنے کاحکم
  • حکومت سندھ کا ماحول دوست ای وی ٹیکسی سروس متعارف کرانے کا فیصلہ
  • پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجز میں داخلوں کی پہلی سلیکشن لسٹ جاری
  • سرکاری میڈیکل کالجز میں داخلوں کی پہلی لسٹ جاری
  • خیبرپختونخوا میں سی این جی اسٹیشنز کھل گئے، حکومت نے بندش کا فیصلہ واپس لے لیا
  • پنجاب :آلودگی پھیلانے والی سرکاری گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ