اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ثمرات ملنا شروع ہو گئے ، ڈیفالٹ کا خواب دیکھنے والا ملک دشمن ٹولہ باربار اسلام آباد پرچڑھائی کی کوشش کرتا ہے، ایسے عناصر کو پاکستان کا معاشی استحکام اور ترقی ہضم کرنا مشکل ہو رہا ہے۔ 

پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے وزیرِاعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں شہباز شریف کا کہنا تھا حکومت اور میڈیا کا باہمی اعتماد کا رشتہ ہے، حکومتی پالیسیوں پر میڈیا کی تعمیری تنقید گورننس کی بہتری کے لیے بہت ضروری ہے اور میڈیا کی تعمیری تنقید کا حکومت خیر مقدم کرتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں اظہار  رائے کی مکمل آزادی ہے، میڈیاملکی ترقی اور گورننس کی بہتری میں اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا، حکومت میڈیا کے ریاست کا چوتھا ستوں ہونے پر یقین رکھتی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اڑان پاکستان مقامی طور  پر تیار کردہ ملکی ترقی کا منصوبہ ہے، اس منصوبے کو میڈیا اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے تعاون سے کامیاب بنائیں گے، پاکستان کی ترقی کی رفتار  2018 پر جہاں روکی گئی تھی وہیں سے دوبارہ شروع ہو چکی، برآمدات میں اضافہ، صنعتی و زرعی شعبےکی ترقی کاروبار دوست پالیسیوں کی بدولت ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر میں اصلاحات کا نفاذ بھرپور طریقے سے جاری ہے، ایف بی آر کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن پر کام تیزی سے جاری ہے، کسٹمز کے نظام کی بہتری کے لیے فیس لیس اسیسمنٹ کا نظام شروع کیا جا چکا ہے جس سے محصولات میں اضافے، شفافیت اور کرپشن کے خاتمے میں معاونت ملے گی۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم نے قربانیاں دی ہیں، افواج پاکستان اور قوم دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھے گی۔  شہباز شریف نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ثمرات ملنا شروع ہو گئے ہیں، سی پیک کے منصوبوں کی جلد تکمیل کے لیے حکومت دن رات کوشاں ہے، پاکستان کی معاشی سلامتی کیلئےاپنی سیاست کی قربانی دی، ڈیفالٹ کا خواب دیکھنے والا ملک دشمن ٹولہ باربار اسلام آباد پرچڑھائی کی کوشش کرتا ہے، ایسے عناصر کو پاکستان کا معاشی استحکام اور ترقی ہضم کرنا مشکل ہو رہا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: شہباز شریف نے کہا نے کہا کہ شروع ہو کی ترقی

پڑھیں:

وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے امریکی صدر کو باضابطہ تہنیتی خط ارسال

وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو باضابطہ طور پر صدارتی عہدہ سنبھالنے پر تہنیتی خط بھیج دیا ہے۔

اس سے قبل پیر کو نو منتخب امریکی صدر کی جانب سے حلف اٹھائے جانے کے بعد وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک ٹویٹ میں تہنیتی پیغام میں صدارتی عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی تھی۔

وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ ’وہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مل کرامریکا اور پاکستان کی دیرینہ شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے متمنی ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید لکھا کہ یہ 2 عظیم ملک برسوں سے اپنے لوگوں کے لیے خطے میں امن اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کررہے ہیں اور ہم یہ تعاون مستقبل میں بھی جاری رکھیں گے۔

جمعرات کو دفتر خارجہ کے ترجمان نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو باقاعدہ تہنیتی خط بھیجا دیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے بھی نئے امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو کو مبارکباد کا پیغام پہنچایا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو امریکا کے 47 ویں صدر کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا، حلف برداری کی تقریب سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی خارجہ پالیسی پر بہت کم بات کی تاہم انہوں نے امریکا کو اندرونی طور پر مستحکم کرنے کے لیے بے شمار سخت اقدامات اٹھانے کی بات کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسحاق ڈار امریکی صدر ایکس پاکستان ترجمان تہنیتی خط دفتر خارجہ ڈونلڈ ٹرمپ سیکریٹری آف اسٹیٹ شہباز شریف نائب وزیر اعظم وزیر اعظم

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے امریکی صدر کو باضابطہ تہنیتی خط ارسال
  • ملک میں اظہارِ رائے کی مکمل آزادی ہے، وزیرِ اعظم
  • حکومت اور میڈیا کا باہمی اعتماد کا رشتہ ہے:شہباز شریف
  • میڈیا کی تعمیری تنقید گورننس کی بہتری کیلئے ضروری ہے، وزیرِاعظم
  • ڈیفالٹ کا خواب دیکھنے والے ملک دشمن ٹولے کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی: وزیراعظم
  •  ملک دشمن ٹولے کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی: وزیراعظم
  • پاکستانی طلباء کی چین میں جدید زرعی تربیت کا خرچ حکومت اٹھائے گی‘ وزیرِ اعظم
  • پاکستانی طلباء کی چین میں جدید زرعی تربیت کا خرچ حکومت اٹھائے گی: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • قتل و غارت کرنے والے بلوچستان نہیں، ملک کے بھی دشمن ہیں،شہباز شریف