بلاول بھٹو اور خواجہ آصف ہائی پاور سیلیکشن بورڈ کے ممبر منتخب، نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
بلاول بھٹو اور خواجہ آصف ہائی پاور سیلیکشن بورڈ کے ممبر منتخب، نوٹیفکیشن جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر دفاع خواجہ آصف کو ہائی پاورسلیکشن بورڈ کا ممبر تعینات کردیا گیا ہے۔
ہائی پاورسلیکشن بورڈ گریڈ اکیس اور بائیس میں تعیناتی اور پروموشن کا فیصلہ کرتا ہے۔ہائی پاور بورڈ میں پہلی مرتبہ سیاسی شخصیات کی تعیناتی کی گئی ہے۔وزیر اعظم، سیکرٹری کابینہ، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ، پرنسپل سیکرٹری اور متعلقہ وزارت کا سیکرٹری بورڈ کے ممبر ہوتے ہیں۔خواجہ آصف اور بلاول زرداری کی تعیناتی کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: خواجہ آصف
پڑھیں:
جسٹس علی باقر نجفی کی سپریم کورٹ تقرری کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزارت قانون نے جسٹس علی باقر نجفی کی سپریم کورٹ میں تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے وزارت قانون کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے حوالے سے بتایا کہ جسٹس علی باقر نجفی کو لاہور ہائیکورٹ سے سپریم کورٹ تعینات کیا گیا۔
صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔
یاد رہے کہ جوڈیشل کمیشن نے 11اپریل کوجسٹس علی باقرنجفی کی سپریم کورٹ تقرری کی منظوری دی تھی۔