سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ، کتنی ؟جانیں
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت گزشتہ روز بڑے اضافے کے بعد آج 750 روپے کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں آج 750 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے،جس کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 86 ہزار 700 روپے ہوگئی۔
اس کے علاوہ دس گرام سونے کی قیمت 641 روپے کم ہوکر 245799 روپے ہوگئی،دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونا 8 ڈالر سستا ہوکر 2743 ڈالر پر آ گیا،30 اکتوبر 2024 کو فی تولہ سونے کی قیمت 287900 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچی تھی۔
گزشتہ روز عالمی منڈی میں فی اونس سونا 40 ڈالرمہنگا ہوا تھا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: فی تولہ سونے کی قیمت میں فی
پڑھیں:
سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے، فی تولہ 2 لاکھ 87 ہزار 450 روپے تک پہنچ گیا
کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں بڑی تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونا 4,250 روپے مہنگا ہو گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 2,87,450 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3,642 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 2,46,440 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 40 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 2,751 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ اضافہ عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی طلب اور مقامی معاشی حالات کے اثرات کی عکاسی کرتا ہے۔