بلاول کا انٹرنیٹ کی سست رفتاری پر بیان مگرمچھ کے آنسو کے سوا کچھ نہیں: عمر ایوب
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب---فائل فوٹو
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کالا قانون ہے اور اس کے منفی اثرات فوراً محسوس ہوں گے۔
عمر ایوب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اپوزیشن کے 6 ارکان نے قائمہ کمیٹی میں ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل کے خلاف ووٹ دیا، حکومت اور اتحادیوں نے مجوزہ بل کو قائمہ کمیٹی میں بلا جواز جلد بازی سے منظور کر لیا، یہ قانون سازی شہریوں کی آزادی اور آزادی اظہار کے خلاف استعمال ہو گی۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے چیئرمین قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی آئی ٹی کو ڈیجیٹل نیشن ایکٹ پر خط لکھ دیا ہے۔
عمر ایوب کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن، پی پی اور ایم کیو ایم نے کالےقانون کے حق میں ووٹ دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو کا انٹرنیٹ کی سست رفتاری پر بیان مگرمچھ کے آنسو کے سوا کچھ نہیں، پی پی پی اور ایم کیو ایم پاکستان میں آزادی اظہار کو سلب کر رہے ہیں۔
عمرا یوب نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی نے شہریوں کی آزادی کو سلب کرنے کے لیے ن لیگ کے ساتھ اتحاد کیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: عمر ایوب
پڑھیں:
پارٹی متحد ہے، کوئی اختلافات نہیں: عمر ایوب
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب—فائل فوٹواپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ پارٹی متحد ہے، کوئی اختلافات نہیں۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کے پی میں عمران خان کی ہدایات سے ہی سب کچھ کریں گے۔
عمر ایوب کا کہنا ہے کہ مجوزہ مائنز اینڈ منرل بل سے متعلق بانئ پی ٹی آئی کو بریف کیا جائے گا، 6 وکلاء آج ان سے ملیں گے۔
پشاور ہائی کورٹ نے قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف عمر ایوب کو ایک مہینے کی حفاظتی ضمانت دے دی۔
پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد نے عدالت کو گمراہ کرنے کے لیے غلط معلومات دیں، وہ چاہتے ہیں کہ ہم عدالتوں کے چکر لگاتے رہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہم نے نہروں سے متعلق قرارداد پیش کی، وہ غائب ہوئی، اندھیرے میں کینال سسٹم میں تبدیلی سے متعلق فیصلے کیے گئے۔
قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف نے یہ بھی کہا کہ فلسطین میں جو ہو رہا ہے ہمیں قبول نہیں۔